ویڈیو کال کرنے کا طریقہ

ویڈیو کالنگ آپ کو WhatsApp کے ذریعے اپنے روابط کو ویڈیو کال کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
ویڈیو کال کریں
  1. آپ جس رابطے کو ویڈیو کال کرنا چاہتے ہیں اس کے ساتھ انفرادی چیٹ کھولیں۔
  2. ویڈیو کال
    پر ٹیپ کریں۔
متبادل طور پر، WhatsApp کھولیں، پھر کالز کے ٹیب > نئی کال
پر ٹیپ کریں۔ وہ رابطہ تلاش کریں جسے آپ ویڈیو کال کرنا چاہتے ہیں، پھر ویڈیو کال
پر ٹیپ کریں۔
ویڈیو کال موصول کریں
اگر کوئی آپ کو ویڈیو کال کرے اور آپ کا فون لاک ہو تو WhatsApp کی جانب سے ایک آنے والی ویڈیو کال... کی اطلاع ملے گی۔ آپ یہ کر سکتے ہیں:
  • اطلاع کو بائیں جانب سلائیڈ کر کے ویو > قبول کریں پر ٹیپ کریں۔
    • متبادل طور پر، آپ اطلاع کو دائیں جانب سلائیڈ کر کے کال قبول کر سکتے ہیں۔
  • اطلاع کو بائیں جانب سلائیڈ کریں، پھر ویو > مسترد کریں کو ٹیپ کریں۔
  • اطلاع کو بائیں جانب سلائیڈ کریں پھر ایک فوری پیغام کے ساتھ کال کو مسترد کرنے کیلئے ویو > پیغام بھیجیں پر ٹیپ کریں۔
اگر آپ کا فون ان لاک ہو مگر آپ WhatsApp پر نہ ہوں اور کوئی آپ کو کال کرے تو آپ کو WhatsApp کی جانب سے آنے والی ویڈیو کال... کی اطلاع موصول ہو گی۔ آپ یہ کر سکتے ہیں:
  • اطلاع کو نیچے لائیں، پھر کال قبول کرنے کیلئے قبول کریں یا اطلاع کو ٹیپ کریں۔
  • اطلاع کو نیچے لائیں، پھر مسترد کریں پر ٹیپ کریں۔
  • اطلاع کو نیچے لائیں، پھر ایک فوری پیغام کے ساتھ کال کو مسترد کرنے کیلئے پیغام بھیجیں پر ٹیپ کریں۔
اگر آپ کا فون ان لاک ہو اور آپ WhatsApp پر ہوں اور کوئی آپ کو ویڈیو کال کرے تو آپ کو آنے والی ‏WhatsApp ویڈیو کال کی اسکرین نظر آئے گی۔ آپ ان پر ٹیپ کر سکتے ہیں:
  • قبول کریں
  • مسترد کریں
  • مجھے یاد دلائیں، پھر منتخب کریں کہ آپ کب یاد دہانی کروانا چاہتے ہیں 1 گھنٹے میں یا روانہ ہونے پر۔
  • فوری پیغام کے ساتھ کال مسترد کرنے کیلئے پیغام بھیجیں۔
ویڈیو کال سے وائس کال پر سوئچ کریں
  1. ویڈیو کال کے دوران، ویڈیو آف
    پر ٹیپ کر کے اس رابطے کو مطلع کریں جس کے ساتھ آپ ویڈیو کال میں ہیں۔
  2. جب رابطہ اپنی ویڈیو کو آف کر دے گا تو کال وائس کال پر سوئچ ہو جائے گی۔
وائس کال سے ویڈیو کال پر سوئچ کریں
  1. وائس کال کے دوران، ویڈیو کال > سوئچ کریں پر ٹیپ کریں۔
  2. جس رابطے کے ساتھ آپ وائس کال میں ہیں اسے ویڈیو کال پر سوئچ کرنے کی درخواست نظر آئے گی اور وہ اس سوئچ کو قبول یا مسترد کر سکتے ہیں۔
نوٹ: گروپ ویڈیو کالز لگاتے یا موصول کرتے وقت یقینی بنا لیں کہ آپ اور آپ کے روابط کے پاس طاقتور انٹرنیٹ کنکشنز ہیں۔ ویڈیو کال کے معیار کا انحصار کمزور ترین کنکشن والے رابطے پر ہو گا۔
متعلقہ مضامین:
  • گروپ ویڈیو کال کرنے کا طریقہ: Android ‏| iPhone
  • Android پر ویڈیو کال کرنے کا طریقہ
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں