پیغامات بھیجنے یا موصول کرنے میں مسائل

پیغامات بھیجنے یا موصول نہ کر پانے کی سب سے عام وجہ خراب انٹرنیٹ کنکشن ہے۔ کنکشن کے مسائل ٹربل شوٹ کرنے کے طریقے کے بارے میں یہاں پڑھیں: Android ‏| iPhone
اگر آپ کو یقین ہے کہ آپ کا فون انٹرنیٹ سے منسلک ہے تو WhatsApp کے پیغامات نہ جانے کی کچھ اور وجوہات بھی ہو سکتی ہیں:
  • آپ کے فون کو ری اسٹارٹ یا آف اور آن کرنے کی ضرورت ہو۔
  • جس رابطے کو آپ پیغام بھیج رہے ہیں اس نے آپ کا نمبر بلاک کیا ہو۔ آپ اس مضمون میں مزید جان سکتے ہیں۔
  • آپ نے ابتدائی توثیقی عمل مکمل نہیں کیا ہے۔ توثیقی عمل کے بارے میں یہاں جانیں: Android ‏| iPhone۔
  • آپ WhatsApp پر جس رابطے کو پیغام بھیجنے کی کوشش کر رہے ہیں اس کا نمبر آپ کے فون میں درست طور پر محفوظ نہ ہو۔ ہر فون نمبر کا درست فارمیٹ یہاں جانیں۔

کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں