غیر موجودگی کے پیغامات کو استعمال کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
غیر موجودگی کے پیغامات فعال ہونے کی صورت میں آپ کو پیغام بھیجنے والے کسٹمرز کو خود بخود ایک حسب منشاء بنائے جانے کے قابل ایک پیغام موصول ہو گا جو یہ ظاہر کرے گا کہ آپ مصروف ہیں یا اپنے فون سے دور ہیں۔ آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ کس کسٹمر کو پیغام بھیجنا ہے اور غیر موجودگی کے پیغامات کب بھیجے جائیں۔
کاروباری مشورہ: غیر موجودگی کے پیغامات کا استعمال نہ صرف آپ کے ذاتی وقت کی بچت میں مدد کرتا ہے۔ بلکہ یہ آپ کے کسٹمرز کو یہ بھی یقین دلاتا ہے کہ آپ انہیں نظرانداز نہیں کر رہے ہیں۔
غیر موجودگی کا پیغام سیٹ کریں
- WhatsApp Business ایپ کھولیں۔
- مزید آپشنز> کاروباری ٹولز > غیر موجودگی کا پیغام پر ٹیپ کریں۔
- غیر موجودگی کا پیغام بھیجیں آن کریں۔
- غیر موجودگی کے پیغام کے نیچے، پیغام میں ترمیم کرنے کے لیے اسے ٹیپ کریں، پھر ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔
- اپنے غیر موجودگی کے پیغام کو شیڈول کرنے کے لیے شیڈول کریں پر ٹیپ کریں۔ مندرجہ ذیل آپشنز سے منتخب کریں:
- ہمیشہ بھیجیں: ہر وقت بھیجنے کے لیے۔
- حسب منشاء شیڈول: صرف مخصوص مدت کے دوران بھیجنے کے لیے۔
- کاروباری اوقات کے علاوہ: صرف کاروباری اوقات کے علاوہ بھیجنے کیلئے۔
- نوٹ: یہ آپشن صرف تب دستیاب ہوتا ہے جب آپ نے اپنی کاروباری پروفائل میں اپنے کاروباری اوقات سیٹ کیے ہوں۔
- اس بات کا تعین کرنے کے لیے کہ آپ کا غیر موجودگی کا پیغام کس کو ملنا چاہیے وصول کنندگان پر ٹیپ کریں۔ مندرجہ ذیل آپشنز سے منتخب کریں:
- ہر کوئی: جس دوران آپ نے غیر موجودگی کے پیغام کی خصوصیت آن کی ہوئی ہو اس دوران پیغام بھیجنے والے سبھی لوگوں کو خودکار پیغام بھیجنے کیلئے۔
- جو بھی ایڈریس بُک میں نہ ہو: صرف ان نمبرز کو بھیجنے کیلئے جو آپ کی ایڈریس بُک میں نہیں ہیں۔
- ان کے سوا سبھی…: آپ کے منتخب کردہ لوگوں کے علاوہ سبھی کو بھیجنے کے لیے۔
- صرف ان کو ہی بھیجیں...: صرف منتخب روابط کو بھیجنے کے لیے۔
- محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: غیر موجودگی کے پیغامات بھیجنے کے لیے آپ کے آلے پر فعال انٹرنیٹ کنکشن کا ہونا ضروری ہے۔