گروپ بنانے اور اس میں مدعو کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
آپ 256 ممبرز کے ساتھ WhatsApp گروپ بنا سکتے ہیں۔
گروپ بنائیں
  1. ‏WhatsApp میں چیٹس ٹیب پر جائیں۔
  2. نئی چیٹ
    > نیا گروپ پر ٹیپ کریں۔
    • اگر آپ کے پاس چیٹس ٹیب پر کوئی موجودہ چیٹ ہو تو نیا گروپ پر ٹیپ کریں۔
  3. گروپ میں شامل کرنے کے لیے روابط تلاش یا منتخب کریں۔ پھر اگلا پر ٹیپ کریں۔
  4. گروپ کا نام درج کریں۔ یہ گروپ کا وہ نام ہوگا جو تمام ممبرز کو دکھائی دے گا۔
    • نام کی حد 25 کریکٹرز ہے۔
    • اگر آپ چاہیں تو کیمرا آئیکن پر ٹیپ کر کے گروپ کی تصویر شامل کر سکتے ہیں۔ تصویر شامل کرنے کیلئے آپ تصویر لیں، تصویر منتخب کریں یا ویب پر تلاش کریں کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ ایک بار سیٹ ہونے کے بعد، تصویر چیٹس ٹیب میں گروپ کے ساتھ ظاہر ہوگی۔
  5. اپنا کام مکمل کرنے کے بعد بنائیں پر ٹیپ کریں۔
لنکس کے ذریعے گروپس میں مدعو کریں
اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ لوگوں سے بس لنک شیئر کر کے انہیں اپنے گروپ میں شامل ہونے کیلئے مدعو کر سکتے ہیں۔ ایڈمن کسی بھی وقت پچھلے دعوتی لنک کو ناقابل استعمال بنانے اور نیا لنک بنانے کے لئے لنک ری سیٹ کریں کی خصوصیت استعمال کر سکتا ہے۔
  1. ‏WhatsApp‎ گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
    • متبادل طور پر چیٹس ٹیب میں گروپ کو بائیں جانب سوائپ کریں۔ پھر، مزید > گروپ کی معلومات پر ٹیپ کریں۔
  2. لنک کے ذریعے گروپ میں مدعو کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. لنک شیئر کریں، لنک کاپی کریں یا QR کوڈ اسکین کریں میں سے انتخاب کریں۔
    • لنک ری سیٹ کرنے کیلئے، لنک ری سیٹ کریں > لنک ری سیٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ:
  • آپ جس بھی WhatsApp صارف کے ساتھ دعوتی لِنک شیئر کرتے ہیں وہ گروپ میں شامل ہو سکتا ہے، لہذا اس خصوصیت کو صرف قابل اعتماد لوگوں کے ساتھ ہی استعمال کریں۔ کسی اور شخص کے لیے دوسرے لوگوں کو لنک فارورڈ کرنا ممکن ہے جو اس کے بعد گروپ ایڈمن کی جانب سے بغیر کسی اضافی منظوری کے گروپ میں شامل ہو سکتے ہیں۔
  • ہم آئندہ کچھ مہینوں میں آہستہ آہستہ گروپ سائزز کو بڑھا رہے ہیں اور اس خصوصیت تک رسائی حاصل کرنے میں کچھ تاخیر ہو سکتی ہے۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں