کی بورڈ استعمال نہیں کر پا رہے ہیں

iPhone
کی بورڈ کے تمام حصوں کو مکمل طور پر iOS کنٹرول کرتا ہے، بشمول کثیر لسانی کی بورڈ، خودکار اصلاح، املا کی جانچ اور ٹیکسٹ کی پیشین گوئی۔ ان خصوصیات کو iPhone کی سیٹنگز > جنرل > کی بورڈ میں آن اور آف کیا جا سکتا ہے۔ اگر یہ خصوصیات کام نہیں کر رہی ہیں تو یہ مسئلہ iOS کے ساتھ ہے نہ کہ WhatsApp کے ساتھ۔
اگر آپ نے ایک اور کی بورڈ شامل کیا ہے تو آپ کی بورڈ کے نیچے کونے میں گلوب پر ٹیپ کر کے اس تک رسائی پا سکتے ہیں۔
اگر آپ کو ٹائپنگ کرتے وقت، کی بورڈز تبدیل یا ایموجی شامل کرتے وقت سست رفتار کا سامنا ہو تو اپنے iPhone کی سیٹنگز > جنرل > ری سیٹ > ری سیٹ کی بورڈ ڈکشنری پر جا کر اپنے کی بورڈ کی لغت ری سیٹ کریں۔
اپنے iPhone پر کی بورڈ سے متعلق مزید جاننے کے لیے براہ کرم Apple سپورٹ کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں