اسپام اور غیر مطلوب میسجز کے بارے میں
اپنے صارفین کے لیے ایک دوسرے سے بات چیت کرنے کی محفوظ جگہ بنانا ہماری ترجیح ہے۔ ہم WhatsApp پر بھیجے جانے والے کسی بھی قسم کے اسپام یا ان چاہے میسجز کو کم کرنے کے لیے تندہی سے کام کرتے ہیں۔
تاہم، معمول کے SMS یا فون کالز ہی کی طرح، یہ ممکن ہے کہ دیگر WhatsApp کے صارفین جن کے پاس آپ کو فون نمبر ہو وہ آپ سے رابطہ کریں۔ ممکن ہے وہ آپ کے روابط میں شامل ہوں یا پھر نہ ہوں۔
ایسے لوگ غلط معلومات پھیلانے کے مقصد سے یا آپ کو دھوکہ دے کر آپ سے رقم اینٹھنے کے لیے آپ کو میسجز بھیج سکتے ہیں۔
نامطلوب میسجز کیسے ہوتے ہیں
کچھ اشارے اس بات کی نشاندہی کر سکتے ہیں کہ آپ کو موصول ہونے والا میسج مشکوک ہے یا یہ کہ بھیجنے والا قابل اعتبار نہیں ہے۔ ان علامات پر نظر رکھیں:
- ہجے یا گرامر کی غلطیاں
- آپ سے کسی لنک پر ٹیپ کرنے یا لنک کے ذریعے نئی خصوصیات فعال کرنے کے لیے کہا جائے
- آپ سے ذاتی معلومات شیئر کرنے کے لیے کہا جائے، مثلاً کریڈٹ کارڈ یا بینک اکاؤنٹ نمبرز، تاریخ پیدائش، پاس ورڈ وغیرہ
- آپ سے میسج فارورڈ کرنے کے لیے کہا جائے
- یہ کہا جائے کہ آپ کو WhatsApp استعمال کرنے کے لیے ادائیگی کرنی پڑے گی
یاد رہے، WhatsApp ایک مفت ایپ ہے اور آپ کو اسے استعمال کرنے کے لیے ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
غیر مطلوب میسجز کیلئے کیا کریں
اگر کوئی میسج مشکوک لگے یا لگے کہ وہ سچ نہیں ہے، تو اس پر ٹیپ یا شیئر مت کریں، نہ ہی اسے آگے بھیجیں۔ جب آپ کو اس قسم کا میسج موصول ہو تو اس کی رپورٹ کریں، بھیجنے والے کو بلاک کریں اور میسج حذف کر دیں۔
آپ رابطے کو یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ میسج مشکوک معلوم ہو رہا ہے، اور انہیں WhatsApp کو ذمہ داری کے ساتھ استعمال کرنے کے طریقہ کے بارے میں بتائیں۔
اگر آپ اس بارے میں پُریقین نہیں ہیں کہ آیا میسج سچ پر مشتمل ہے یا یہ کہ آپ کو موصول ہونے والا میسج کس نے لکھا ہے، تو اسے فارورڈ نہ کریں، اس صورتحال میں یہ بہترین طریقہ ہے۔
متعلقہ مضامین: