پیغامات پر غلط ٹائم اسٹیمپس

اگر آپ کے موصول کردہ پیغامات پر ظاہر ہونے والے ٹائم اسٹیمپ یا آپ کے روابط کا آخری بار دیکھنے کا وقت غلط ہیں تو براہ کرم اپنے فون پر وقت اور ٹائم زون کی کنفگریشن چیک کر لیں۔ ممکن ہے کہ آپ کو انہیں دوبارہ ایڈجسٹ کرنا پڑے۔
ہماری تجویز ہے کہ اپنی تاریخ اور وقت کو خود کار یا فراہم کردہ نیٹ ورک پر سیٹ کریں۔ اس سیٹنگ کے فعال ہونے کی صورت میں آپ کا موبائل فراہم کنندہ آپ کے فون کو درست وقت پر سیٹ کر دے گا۔ اگر اس سیٹنگ کو فعال کرنے کے بعد بھی غلط وقت ظاہر ہوتا ہے تو ممکن ہے کہ آپ کے نیٹ ورک کے ساتھ کوئی مسئلہ ہو۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے براہ کرم اپنے موبائل فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
ٹھیک کرنے کے لیے، براہ کرم اپنی تاریخ اور وقت کی سیٹنگز میں ترمیم کریں اور اپنا ٹائم زون مینوئل طور پر ٹھیک کریں۔
نوٹ: ٹائم زون اصل وقت سے مختلف ہے۔ اپنے مقام کے درست ٹائم زون کا انتخاب یقینی بنائیں۔
اپنا ٹائم زون مینوئل طور پر کنفیگر کرنے کیلئے، براہ کرم اپنے فون کیلئے ان مراحل پر عمل کریں:
  • ‎Android: سیٹنگز > سسٹم > تاریخ اور وقت پر جائیں۔
  • ‎iPhone:‏ Settings ‏> General ‏> Date & Time پر جائیں۔
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں