میڈیا فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے یا بھیجنے سے قاصر ہیں

اگر آپ کو تصاویر، ویڈیوز یا صوتی پیغامات ڈاؤن لوڈ کرنے یا بھیجنے میں مسائل درپیش ہیں تو مندرجہ ذیل چیک کریں:
  • آپ کے فون میں مضبوط سگنلز کے ساتھ فعال انٹرنیٹ کنکشن ہے۔ یقینی بنانے کیلئے کوئی ویب صفحہ لوڈ کر کے دیکھیں۔
  • آپ کے فون کی تاریخ اور وقت ٹھیک سے سیٹ ہیں۔ اگر آپ کی تاریخ غلط ہے تو آپ اپنا میڈیا ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے WhatsApp سرورز سے منسلک نہیں ہو پائیں گے۔ اپنی تاریخ درست طور پر سیٹ کرنے کا طریقہ یہاں جانیں۔
اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے تو آپ کے SD کارڈ میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ توثیق کرنے کیلئے، یقینی بنائیں کہ آپ کے SD کارڈ میں:
  • اسٹوریج کیلئے کافی جگہ دستیاب ہے۔ اگر SD کارڈ میں کافی جگہ دستیاب ہے لیکن آپ اب بھی WhatsApp سے اس پر کوئی فائل ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو اپنے SD کارڈ سے WhatsApp ڈیٹا حذف کرنا پڑے۔
  • صرف پڑھیں کا موڈ آف ہے۔
اگر ان میں سے کسی بھی حل سے مسئلہ حل نہیں ہوتا تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا SD کارڈ کرپٹ ہے۔ اس صورت میں، آپ کو اپنا SD کارڈ دوبارہ فارمیٹ کرنے یا نیا SD کارڈ خریدنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
نوٹ: اپنا SD کارڈ دوبارہ فارمیٹ کرنا SD کارڈ کا سبھی مواد مٹا دے گا۔
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں