‏Facebook پیج پر WhatsApp Business اکاؤنٹ شامل کرنے کا طریقہ

WhatsApp Business ایپ استعمال کرتے وقت، آپ اپنے Facebook پیج کو WhatsApp Business اکاؤنٹ سے لنک کر سکتے ہیں۔
کاروباری مشورہ: اپنے WhatsApp Business اکاؤنٹ کو لنک کرنے سے آپ کا Facebook پیج ملاحظہ کرنے والے کسٹمرز کو یہ سہولت ملتی ہے کہ وہ بس ایک کلک کے ذریعے آپ کو WhatsApp پر براہ راست پیغام بھیج پائیں۔
ان اکاؤنٹس کو لنک اور مطابقت پذیری فعال کرنے کے لیے، آپ کے پاس درج ذیل ہونا ضروری ہے:
  • اپنے کاروبار کے لیے ایک Facebook پیج۔
  • ‏WhatsApp Business ایپ پر ایک اکاؤنٹ۔
  • موبائل ایپس کے تازہ ترین ورژنز۔
اپنے WhatsApp Business‎ اکاؤنٹ کو Facebook پیج سے لنک کریں
آپ اپنے اکاؤنٹس کو WhatsApp Business‎ ایپ میں لنک کر سکتے ہیں۔
  1. WhatsApp Business‎‎‏‏ ایپ کھولیں۔
  2. Android‏ پر، مزید آپشنز پر ٹیپ کریں۔ ‏iPhone پر، سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  3. کاروباری ٹولز > Facebook اور Instagram پر ٹیپ کریں۔
  4. Facebook > جاری رکھیں پر ٹیپ کریں۔ اس سے Facebook کا لاگ ان پیج کھل جائے گا۔
  5. اپنے Facebook اکاؤنٹ کی لاگ ان معلومات درج کریں۔ لاگ ان کریں پر ٹیپ کریں۔
  6. وہ Facebook پیج منتخب کریں جسے آپ اپنے WhatsApp Business اکاؤنٹ سے لنک کرنا چاہتے ہیں۔ WhatsApp سے منسلک کریں پر ٹیپ کریں۔
    • اگر آپ کے پاس Facebook پیج نہیں ہے تو آپ کو پیج بنانے کا آپشن دیا جائے گا۔
اب آپ کو اپنے Facebook پیج پر WhatsApp بٹن نظر آئے گا۔
جب آپ WhatsApp Business ایپ پر واپس جائیں گے تو آپ کا لنک کیا گیا Facebook پیج Facebook اور Instagram اسکرین کے بالائی حصے میں نظر آئے گا۔
اپنی Facebook اور WhatsApp Business کی معلومات کو مطابقت پذیر بنائیں
جب آپ اپنے اکاؤنٹس کو مطابقت پذیر بناتے ہیں تو آپ کے Facebook پیج پر کاروباری معلومات میں کی جانے والی کوئی بھی تبدیلی خود بخود آپ کی WhatsApp Business پروفائل پر بھی ظاہر ہو جاتی ہے۔
  1. WhatsApp Business‎‎‏‏ ایپ کھولیں۔
  2. Android‏ پر، مزید آپشنز پر ٹیپ کریں۔ ‏iPhone پر، سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  3. کاروباری ٹولز > Facebook اور Instagram پر ٹیپ کریں۔
  4. اس Facebook اکاؤنٹ پر ٹیپ کریں جسے آپ WhatsApp Business‎ ایپ کے ساتھ مطابقت پذیر بنانا چاہتے ہیں۔
  5. پروفائل کے ساتھ پیج کو مطابقت پذیر بنائیں > فعال کریں کو آن کریں۔ iPhone پر، پیج کے ساتھ پروفائل کی مطابقت پذیری کو آن کریں۔
مطابقت پذیری صرف یک طرفہ کام کرتی ہے، Facebook پیج سے WhatsApp Business ایپ پر۔ مثال کے طور پر، اگر آپ WhatsApp Business ایپ میں کاروبار کے کام کے اوقات تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو آپ کو مطابقت پذیری رک جانے سے متعلق تنبیہی پیغام ملے گا۔ اگر آپ اپنے کاروباری اوقات میں ترمیم کرنا جاری رکھتے ہیں تو آپ کا WhatsApp Business اکاؤنٹ نئے اوقات دکھائے گا اور آپ کا Facebook پیج پرانے اوقات دکھائے گا۔
نوٹ: مطابقت پذیری فعال ہونے کے بعد یہ ویب اور موبائل دونوں پر کام کرے گی۔
WhatsApp Business‎ ایپ سے اپنے لنک شدہ Facebook اکاؤنٹ کو ہٹائیں
اگر آپ اپنے اکاؤنٹس کو منسلک نہیں نہیں رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ WhatsApp Business ایپ میں اپنے Facebook اور WhatsApp اکاؤنٹس کا لنک ختم کر سکتے ہیں۔
  1. WhatsApp Business‎‎‏‏ ایپ کھولیں۔
  2. Android‏ پر، مزید آپشنز پر ٹیپ کریں۔ ‏iPhone پر، سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  3. کاروباری ٹولز > Facebook اور Instagram پر ٹیپ کریں۔
  4. اپنے لنک شدہ Facebook اکاؤنٹ > WhatsApp ہٹائیں > ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔
جب آپ اپنا اکاؤنٹ ہٹا دیں گے تو وہ Facebook اور Instagram اسکرین پر نظر نہیں آئے گا۔
متعلقہ مضامین
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں