Siri‎ کو WhatsApp کے ساتھ استعمال کرنے کا طریقہ

iPhone
iOS Siri میں بنائی گئی ایک پرسنل اسسٹنٹ ہے۔ آپ Siri کو WhatsApp پیغامات بھیجنے، WhatsApp کالز کرنے، یا اپنے نا پڑھے گئے WhatsApp پیغامات کو باآوازِ بلند پڑھنے کو کہہ سکتے ہیں۔
نوٹ: یہ خصوصیات صرف iOS 12 اور اس سے جدید ورژن پر ہی دستیاب ہیں۔
‏Siri کو فعال کریں
  1. iPhone کی سیٹنگز > Siri & Search میں جائیں > "Listen for "Hey Siri یا Press Side Button for Siri کو آن کریں۔
    • iPhone SE ‏(2020) اور iPhone 8 اور پرانے پر: Press Home for Siri کو آن کریں۔
  2. نیچے اسکرول کریں اور WhatsApp پر ٹیپ کریں۔
  3. Use with Ask Siri کو آن کریں۔
‏iPhone X‏،‏ XS،‏ XS Max اور XR پر آپ سائیڈ پر موجود بٹن > ‏Turn On Siri کو دبا کر رکھ سکتے ہیں۔
‏Siri کو استعمال کرنے کے طریقے اور Siri کے ذریعے بھیجے جانے والے ڈیٹا کو Apple کس طرح ہینڈل کرتا ہے اس بارے میں مخصوص معلومات کے لیے Apple سپورٹ ویب سائٹ پر جائیں۔
نوٹ: نا پڑھے گئے پیغامات کے ساتھ WhatsApp کھولنے سے نوٹیفکیشن بیج ری سیٹ ہو جائے گا۔ اس کے بعد Siri سمجھے گی کہ کوئی نا پڑھا گیا پیغام نہیں تھا، لہذا وہ انہیں با آوازِ بلند نہیں پڑھے گی۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں