اسٹیٹس استعمال کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
اسٹیٹس آپ کو ٹیکسٹ، تصویر، ویڈیو اور GIF اپ ڈیٹس شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے جو 24 گھنٹے بعد غائب ہو جاتی ہیں، اور یہ بھی شروع سے آخر تک مرموز ہوتا ہے۔ اپنے روابط کو اسٹیٹس اپ ڈیٹس بھیجنے اور موصول کرنے کے لیے، ضروری ہے کہ آپ اور آپ کے روابط دونوں کے پاس ایک دوسرے کے فون نمبرز فون کی ایڈریس بک میں محفوظ ہوں۔
اسٹیٹس اپ ڈیٹ بنائیں اور بھیجیں
  1. WhatsApp کھولیں > اسٹیٹس
    پر ٹیپ کریں۔
  2. ٹیپ کریں:
    • کیمرا
      یا میرا اسٹیٹس پر، تاکہ تصویر کھینچ سکیں، ویڈیو یا GIF ریکارڈ کر سکیں یا پھر پکر سے کوئی موجودہ تصویر، ویڈیو یا GIF منتخب کریں۔ آپ کیپشن بھی شامل کر سکتے ہیں یا پھر تصویر، ویڈیو یا GIF میں ترمیم بھی کر سکتے ہیں جس کا طریقہ آپ اس مضمون میں جان سکتے ہیں۔
    • ٹیکسٹ
      پر تاکہ تحریری اسٹیٹس اپ ڈیٹ بنا سکیں۔ آپ فونٹ منتخب کرنے کیلئے T یا پھر پس منظر کا رنگ منتخب کرنے کیلئے رنگ
      پر بھی ٹیپ کر سکتے ہیں۔
  3. بھیجیں
    پر ٹیپ کریں۔
متبادل طور پر، آپ کیمرا
پر ٹیپ کر کے تصویر، ویڈیو یا GIF اسٹیٹس اپ ڈیٹ بھی بنا اور بھیج سکتے ہیں۔
نوٹ: 3GP WhatsApp اور mpeg4 ویڈیو فارمیٹس سپورٹ کرتا ہے۔
اسٹیٹس اپ ڈیٹ دیکھیں یا جواب دیں
  • کسی رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ دیکھنے کیلئے، اسٹیٹس پر اور پھر اس رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ پر ٹیپ کریں۔
  • کسی رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کا جواب دینے کیلئے، دیکھتے وقت جواب دیں
    پر ٹیپ کریں۔
مضامین
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں