‏Google Drive بیک اپ بنانے یا بحال کرنے سے قاصر ہیں

اگر WhatsApp بیک اپ کا پتہ نہیں لگا پاتا ہے تو اس کی وجہ یہ ہو سکتی ہے:
  • آپ اسی Google اکاؤنٹ پر لاگ ان نہیں ہیں جس پر بیک اپ لیا گیا تھا۔
  • آپ وہی فون نمبر استعمال نہیں کر رہے جسے بیک اپ بنانے کیلئے استعمال کیا گیا تھا۔
  • آپ کا SD کارڈ یا پرانی چیٹس کرپٹ ہو گئی ہیں۔
  • ‏Google Drive اکاؤنٹ یا آپ کے آلہ پر مقامی طور پر بیک اپ فائل موجود نہیں ہوتی ہے۔
‏Google Drive بیک اپ بنانے سے قاصر ہیں
اگر آپ کو Google Drive بیک اپ بنانے میں مسائل درپیش ہیں تو مندرجہ ذیل کی توثیق کریں:
  • آپ کے آلہ میں Google اکاؤںٹ شامل ہے۔
  • آپ کے آلہ میں Google Play سروسز انسٹال ہیں۔
  • اگر آپ موبائل ڈیٹا کے ذریعے بیک اپ لینے کی کوشش کر رہے ہیں تو آپ کے پاس WhatsApp اور Google Play سروسز دونوں کیلئے ڈیٹا ہے۔ اگر آپ کو معلوم نہ ہو تو اپنے فراہم کنندہ سے رابطہ کریں۔
  • کسی اور نیٹ ورک پر بیک اپ کرنے کی کوشش کریں۔ اگر آپ موبائل ڈیٹا کے ذریعے بیک اپ لینے سے قاصر ہیں تو Wi-Fi سے منسلک کرنے کی کوشش کریں۔
‏Google Drive بیک اپ بحال کرنے سے قاصر ہیں
اگر آپ کو Google Drive بیک اپ بحال کرنے میں مسائل درپیش ہوں تو مندرجہ ذیل کی توثیق کریں:
  • آپ وہی فون نمبر اور Google اکاؤنٹ استعمال کر رہے ہیں جس پر بیک اپ لیا گیا تھا۔
  • اگر آپ اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ بحال کر رہے ہیں تو یقینی بنائیں کہ آپ درست پاس ورڈ یا کلید استعمال کر رہے ہیں۔
  • آپ کے آلہ میں بیک اپ کو بحال کرنے کیلئے کافی میموری دستیاب ہے۔
  • آپ کے آلہ میں Google Play سروسز انسٹال ہیں۔
  • آپ کے آلہ کی بیٹری مکمل طور پر چارج ہے یا آلہ چارجنگ پر لگا ہوا ہے۔
  • آپ کے فون میں طاقتور اور مستحکم انٹرنیٹ کنکشن موجود ہے۔ اگر موبائل ڈیٹا نیٹ ورک کے ذریعے بحالی کامیاب نہ ہو تو براہ کرم Wi-Fi آزما کر دیکھیں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں