مشکوک لنکس کے بارے میں

چیٹ میں موصول ہونے والے کچھ لنکس کیلئے آپ کو مشکوک لنک کا انڈیکیٹر دکھائی دے سکتا ہے۔
یہ انڈیکیٹر اس صورت میں ظاہر ہو سکتا ہے جب لنک میں ایسے کریکٹرز کا ملاپ شامل ہو جسے غیر معمولی مانا جاتا ہے۔ اسپامرز ان کریکٹرز کے ملاپ کو استعمال کر کے دھوکے سے آپ سے ایسے لنکس پر ٹیپ کروا سکتے ہیں جو بظاہر کسی صحیح ویب سائٹ پر جاتے ہوں لیکن درحقیقت وہ آپ کو کسی نقصان دہ سائٹ پر لے جاتے ہیں۔
مشکوک لنک کی ایک مثال یہ ہے:
https://ẉhatsapp.com/free-tickets
نوٹ: پہلا کریکٹر بظاہر حرف ‘w’ ہے لیکن یہ دراصل کریکٹر ‘ẉ’ ہے جس کا مطلب ہے کہ اسپامر ممکنہ طور پر آپ کو دھوکے سے ایسی ویب سائٹ پر لے گيا ہے جس کا درحقیقت WhatsApp سے تعلق نہیں ہے۔
ایسے لنکس موصول ہونے پر پیغام کے مواد کا بغور جائزہ لیں۔ اگر لنک مشکوک کے بطور نشان زد ہو تو آپ لنک پر ٹیپ کر سکتے ہیں جس سے ایک پاپ اپ پیغام ظاہر ہوگا جو کہ لنک کے اندر غیر معمولی کریکٹرز کو نمایاں کرے گا۔ اس کے بعد آپ لنک کھولنے یا پھر واپس چیٹ پر جانے کا انتخاب کر سکتے ہیں۔
‏WhatsApp خود کار طور پر یہ تعین کرنے کیلئے جانچ کرتا ہے کہ آیا لنک مشکوک ہے یا نہیں۔ آپ کی رازداری کی حفاظت کیلئے، یہ جانچیں مکمل طور پر آپ کے آلے پر ہوتی ہیں نیز شروع سے آخر تک انکرپشن کی وجہ سے WhatsApp آپ کے پیغامات کا مواد نہیں دیکھ سکتا۔
WhatsApp پر محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، یہ مضمون پڑھیں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں