WhatsApp کے لیے اجازتوں کے بارے میں
Android
iPhone
جب آپ پہلی بار WhatsApp میں خصوصیات استعمال کرتے ہیں تو WhatsApp آپ کے iPhone سے معلومات یا ایپلیکیشنز تک رسائی کا تقاضا کر سکتا ہے۔ اگر آپ اجازتیں آف کرتے ہیں تو ممکن ہے کہ WhatsApp کے مخصوص فنکشنز کام نہ کریں۔
اگر آپ پہلے ہی WhatsApp انسٹال کر چکے ہیں تو اپنے فون کی ترتیبات میں وہ اجازتیں کنٹرول کر سکتے ہیں جو ایپ استعمال کرتی ہے۔ آپ ان مراحل کے ذریعے اپنے iPhone کی رسائی کی سیٹنگز چیک کر سکتے ہیں:
- iPhone کی سیٹنگز میں، نیچے اسکرول کریں اور WhatsApp پر ٹیپ کریں۔
- ALLOW WHATSAPP TO ACCESS کے تحت، اجازتوں تک رسائی کو فعال کریں۔ آپ انفرادی اجازتوں تک رسائی محدود کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
تصویر اور ویڈیو کی اجازتیں
WhatsApp پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز استعمال کرنے کے لیے آپ کو ایپ کو اپنی تصاویر تک رسائی کی اجازت دینی ہوگی۔ اگر آپ نے تصاویر استعمال کرنے کی اجازت مسترد کر دی ہوئی تو آپ کو یہ الرٹ دکھائی دے گا:
- 'WhatsApp کو آپ کی تصاویر یا ویڈیوز تک رسائی حاصل نہیں ہے۔ رسائی فعال کرنے کے لیے، 'سیٹنگز' پر ٹیپ کریں اور 'فوٹوز' کو آن کریں۔'
اجازت دیں
آپ اپنے iPhone کی رازداری کی سیٹنگز تبدیل کر کے اجازت دے سکتے ہیں:
- iPhone کی سیٹنگز> پرائیویسی پر جائیں۔
- فوٹوز > WhatsApp > ریڈ اینڈ رائٹ پر ٹیپ کریں۔
پھر WhatsApp کھولیں اور اب آپ اپنی موجودہ iPhone کی تصاویر WhatsApp کے ساتھ استعمال کرنے کے قابل ہونے چاہئیں۔
اگر پرائیویسی سیٹنگز میں WhatsApp خاکستری رنگ میں نظر آئے یا پھر نظر نہ آئے
یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس iPhone سیٹنگز > اسکرین ٹائم میں کوئی پابندی سیٹ نہیں ہے۔ ورنہ، آپ کو بیک اپ لے کر اپنا فون دوبارہ بحال کرنا پڑ سکتا ہے۔
متعلقہ مضامین: