سیکیورٹی کوڈ میں تبدیلی کی اطلاعات کے بارے میں

آپ اور کسی ایک دیگر شخص کے درمیان ہونے والی اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ چیٹس کا اپنا سیکیورٹی کوڈ ہوتا ہے۔ اس کوڈ کو یہ توثیق کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ اس چیٹ میں آپ کی کالز اور بھیجے گئے مسیجز اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہیں۔
سیکیورٹی کوڈ رابطے کی معلومات والی اسکرین پر QR کوڈ اور ایک 60 ہندسوں والے نمبر دونوں کے طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ کوڈز ہر انفرادی چیٹ کے لیے منفرد ہوتے ہیں۔ ہر چیٹ میں ان کا لوگوں کے بیچ موازنہ کیا جا سکتا ہے تاکہ توثیق ہو سکے کہ اس چیٹ میں آپ کے بھیجے گئے میسجز اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہیں۔ سیکیورٹی کوڈز بس آپ کے بیچ شیئر کی جانے والی خصوصی کلیدوں کے مرئی ورژنز ہوتے ہیں۔ فکر نہ کریں، یہ از خود حقیقی کلیدیں نہیں ہوتی ہیں، انہیں ہمیشہ خفیہ رکھا جاتا ہے۔
بعض اوقات آپ اور دوسرے شخص کے درمیان اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ چیٹس میں استعمال ہونے والے سیکیورٹی کوڈز تبدیل ہو سکتے ہیں۔ ایسا تب ممکن ہے جب آپ یا آپ کا رابطہ WhatsApp دوبارہ انسٹال کریں، فونز تبدیل کریں یا کوئی مربوط آلہ شامل کریں یا ہٹائیں۔ آپ کبھی بھی یہ توثیق کر سکتے ہیں کہ رابطے کا سیکورٹی کوڈ درست ہے یا نہیں۔ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے بارے میں اس مضمون میں طریقہ جانیں۔
سیکیورٹی کوڈز تبدیل ہونے پر اطلاعات موصول کریں
جب کسی رابطے کے فون کے لیے آپ کا سیکیورٹی کوڈ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ چیٹ کے اندر تبدیل ہوتا ہے تو آپ اطلاعات موصول کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو ہر اس آلے پر سیٹنگ فعال کرنی ہوگی جہاں آپ اطلاعات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سیکیورٹی کوڈ کی اطلاعات کو فعال کریں
Android
  1. more options
    > سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  2. اکاؤنٹ > سیکیورٹی کی اطلاعات پر ٹیپ کریں۔
  3. اس آلے پر سیکیورٹی کی اطلاعات دکھائیں آن کریں۔
iPhone
  1. اکاؤنٹ > سیکیورٹی کی اطلاعات پر ٹیپ کریں۔
  2. اس فون پر سیکیورٹی کی اطلاعات دکھائیں آن کریں۔
ویب اور ڈیسک ٹاپ
  1. اپنی چیٹس کی فہرست کے اوپر
    more options
    یا
    menu
    > سیٹنگز پر کلک کریں۔
  2. سیکیورٹی پر کلک کریں۔
  3. اس کمپیوٹر پر سیکیورٹی کی اطلاعات دکھائیں آن کریں۔
سیکیورٹی کوڈ کی اطلاعات کو غیر فعال کریں
Android
  1. more options
    > سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  2. اکاؤنٹ > سیکیورٹی کی اطلاعات پر ٹیپ کریں۔
  3. ‏‏اس آلے پر سیکیورٹی کی اطلاعات دکھائیں آف کریں۔
iPhone
  1. اکاؤنٹ > سیکیورٹی کی اطلاعات پر ٹیپ کریں۔
  2. اس فون پر سیکیورٹی کی اطلاعات دکھائیں آف کریں۔
ویب اور ڈیسک ٹاپ
  1. اپنی چیٹس کی فہرست کے اوپر
    more options
    یا
    menu
    > سیٹنگز پر کلک کریں۔
  2. سیکیورٹی پر کلک کریں۔
  3. اس کمپیوٹر پر سیکیورٹی کی اطلاعات دکھائیں آف کریں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں