سیکیورٹی کوڈ میں تبدیلی کی نوٹیفکیشنز کے بارے میں

Android
‏iOS
ویب
آپ اور کسی ایک دیگر شخص کے درمیان ہونے والی اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ چیٹس کا اپنا سیکیورٹی کوڈ ہوتا ہے۔ اس کوڈ کو یہ توثیق کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کہ اس چیٹ میں آپ کی کالز اور بھیجے گئے مسیجز اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہیں۔
سیکیورٹی کوڈ رابطے کی معلومات والی اسکرین پر QR کوڈ اور ایک 60 ہندسوں والے نمبر دونوں کے طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے۔ یہ کوڈز ہر انفرادی چیٹ کے لیے منفرد ہوتے ہیں۔ ہر چیٹ میں ان کا لوگوں کے بیچ موازنہ کیا جا سکتا ہے تاکہ توثیق ہو سکے کہ اس چیٹ میں آپ کے بھیجے گئے میسجز اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہیں۔ سیکیورٹی کوڈز بس آپ کے بیچ شیئر کی جانے والی خصوصی کلیدوں کے مرئی ورژنز ہوتے ہیں۔ فکر نہ کریں، یہ از خود حقیقی کلیدیں نہیں ہوتی ہیں، انہیں ہمیشہ خفیہ رکھا جاتا ہے۔
بعض اوقات آپ اور دوسرے شخص کے درمیان اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ چیٹس میں استعمال ہونے والے سیکیورٹی کوڈز تبدیل ہو سکتے ہیں۔ ایسا تب ممکن ہے جب آپ یا آپ کا رابطہ WhatsApp دوبارہ انسٹال کریں، فونز تبدیل کریں یا کوئی مربوط آلہ شامل کریں یا ہٹائیں۔ آپ کبھی بھی یہ توثیق کر سکتے ہیں کہ رابطے کا سیکورٹی کوڈ درست ہے یا نہیں۔ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن کے بارے میں اس مضمون میں طریقہ جانیں۔

سیکیورٹی کوڈز تبدیل ہونے پر اطلاعات موصول کریں

جب کسی رابطے کے فون کے لیے آپ کا سیکیورٹی کوڈ اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ چیٹ کے اندر تبدیل ہوتا ہے تو آپ اطلاعات موصول کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے آپ کو ہر اس آلے پر سیٹنگ فعال کرنی ہوگی جہاں آپ اطلاعات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

سیکیورٹی کوڈ کی نوٹیفکیشنز فعال کریں

  1. ‏‏سیٹنگز > اکاؤنٹ > سیکیورٹی کی نوٹیفکیشنز پر کلک کریں۔
  2. ‏‏اس کمپیوٹر پر سیکیورٹی کی نوٹیفکیشنز دکھائیں آن کریں۔

سیکیورٹی کوڈ کی نوٹیفکیشنز غیر فعال کریں

  1. ‏‏سیٹنگز > اکاؤنٹ > سیکیورٹی کی نوٹیفکیشنز پر کلک کریں۔
  2. ‏‏اس کمپیوٹر پر سیکیورٹی کی نوٹیفکیشنز دکھائیں آف کریں۔

کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟

جی ہاں
نہیں