رابطے کا اکاؤنٹ نہیں پہچانتے
جب بھی کوئی فون نمبر تبدیل کرے تو آپ کو اپنے فون کی ایڈریس بُک سے اس کا پرانا نمبر ضرور حذف کر دینا چاہیئے۔ چونکہ موبائل فراہم کنندگان نمبرز کو ری سائیکل کرتے ہیں لہذا ممکن ہے کہ آپ WhatsApp پر کسی اکاؤنٹ کو غلطی سے اپنے دوست کا اکاؤنٹ سمجھ لیں لیکن وہ فون نمبر کسی اور کا ہو۔
WhatsApp فون نمبرز کا استعمال صرف اکاؤنٹس کی شناخت کیلئے کرتا ہے اور آپ کی ایڈریس بُک میں محفوظ کردہ ان روابط کے نام دکھاتا ہے۔