کسی رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کو خاموش کرنے یا خاموشی ختم کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
آپ کسی مخصوص رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس کو خاموش کر سکتے ہیں، پھر وہ اسٹیٹس ٹیب کے اوپر مزید ظاہر نہیں ہوں گی۔
کسی رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ خاموش کریں
- WhatsApp > اسٹیٹس کھولیں۔
- جس رابطہ کی اسٹیٹس اپ ڈیٹس موصول نہیں کرنا چاہتے ہیں اسے منتخب کریں۔
- خاموش کریں > خاموش کریں کو دبائيں
کسی رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ کی خاموشی ختم کریں
- WhatsApp > اسٹیٹس کھولیں۔
- خاموش کردہ اپ ڈیٹس دیکھیں کے سیکشن تک نیچے اسکرول کریں۔
- اس رابطے کی اسٹیٹس اپ ڈیٹ منتخب کریں جس کی خاموشی آپ ختم کرنا چاہتے ہوں۔
- خاموشی ختم کریں > خاموشی ختم کریں کو دبائیں۔