میسجز حذف کرنے کا طریقہ
Android
iOS
KaiOS
ویب
Windows
Mac
Android
iOS
KaiOS
ویب
Windows
Mac
آپ صرف اپنے لیے میسجز حذف کر سکتے ہیں یا درخواست کر سکتے ہیں کہ سبھی کے لیے میسجز حذف کر دیے جائیں۔ اگر آپ اس کی بجائے میسج میں ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو آپ میسج بھیجنے کے 15 منٹ بعد تک ایسا کر سکتے ہیں۔
اگر آپ نے میسج کو بیک اپ میں شامل نہ کیا ہو تو میسج کو حذف کرنے کے بعد اسے واپس حاصل کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔
سبھی کے لیے میسجز حذف کریں
سبھی کے لیے میسجز حذف کرنا آپ کو کسی فرد یا گروپ چیٹ پر آپ کے بھیجے گئے مخصوص میسجز کو حذف کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ خاص طور پر اس وقت کارآمد ثابت ہوتا ہے جب آپ نے غلط چیٹ میں میسج بھیج دیا ہو یا آپ کے بھیجے ہوئے میسج میں کوئی غلطی ہو۔ گروپ ایڈمن کی حیثیت سے آپ چیٹ میں موجود دیگر ممبرز کی جانب سے بھیجے گئے پریشانی کا باعث بننے والے میسجز ہٹا سکتے ہیں۔
آپ کے بھیجے گئے میسجز جو سبھی کے لیے حذف ہو گئے ہیں ان کو درج ذیل سے بدل دیا جائے گا:
'یہ میسج حذف کر دیا گیا ہے'
سبھی کے لیے بھیجے گئے اپنے میسجز حذف کرنے کے لیے
- WhatsApp کھول کر اس میسج والی چیٹ پر جائیں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- میسج پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں > مینو سے حذف کریں کو منتخب کریں۔ اگر آپ چاہیں، تو متعدد میسجز کو بیک وقت حذف کرنے کے لیے مزید میسجز منتخب کریں۔
- اگر کہا جائے تو پر ٹیپ کریں > مینو سے حذف کریں کو منتخب کریں۔
- > سبھی کے لیے حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
گروپ ایڈمنز دوسرے گروپ ممبر کی جانب سے بھیجے گئے میسجز کو حذف کر سکتے ہیں۔ یہ ایڈمنز کو تمام ممبرز کے لیے غیر مناسب میسجز یا میڈیا حذف کر کے اپنے نجی گروپس اور کمیونٹیز کا نظم کرنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ جب کوئی ایڈمن ہر کسی کے لیے میسج حذف کرتا ہے تو اسے مندرجہ ذیل سے تبدیل کر دیا جائے گا:
'یہ میسج ایڈمن [ایڈمن کا نام] کی جانب سے حذف کر دیا گیا ہے'
کسی دوسرے گروپ ممبر کی جانب سے بھیجا گیا میسج حذف کرنے کے لیے
- WhatsApp کھول کر اس میسج والی چیٹ پر جائیں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- اس میسج پر ٹیپ کر کے دبائے رکھیں۔
- > سبھی کے لیے حذف کریں > حذف کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ:
- آپ اور میسج کے وصول کنندگان کے لیے WhatsApp کا تازہ ترین ورژن استعمال کرنا ضروری ہے۔
- ہو سکتا ہے کہ iOS کے لیے WhatsApp استعمال کرنے والے وصول کنندگان نے WhatsApp چیٹ سے میسج کو حذف کرنے کے بعد بھی اپنی 'تصاویر' میں آپ کا بھیجا ہوا میڈیا محفوظ کیا ہوا ہو۔
- وصول کنندگان آپ کا میسج حذف ہونے سے پہلے یا پھر حذف کرنے میں ناکامی کی صورت میں دیکھ سکتے ہیں۔
- اگر سبھی کے لیے حذف کرنا کامیاب نہ ہوا تو آپ کو نوٹیفائی نہیں کیا جائے گا۔
- میسج بھیجنے کے بعد سبھی کے لیے حذف کریں کی درخواست کرنے کے لیے آپ کے پاس دو دن کا وقت ہوتا ہے۔
- صرف گروپ ایڈمنز ہی دوسرے گروپ ممبرز کی جانب سے بھیجے گئے میسجز کو حذف کر سکتے ہیں۔
- گروپ ایڈمنز کے پاس کسی اور کے میسج بھیجنے کے بعد سبھی کے لیے حذف کریں کی درخواست کرنے کے لیے دو دن کا وقت ہوتا ہے۔
- گروپ ممبرز دیکھ سکیں گے کہ سبھی کے لیے حذف کریں کا انتخاب کس ایڈمن نے کیا ہے۔
- گروپ ایڈمن کی جانب سے حذف کیے گئے میسجز کو بحال نہیں کیا جا سکتا نہ ہی ان پر اپیل کی جا سکتی ہے۔
اپنے لیے میسجز حذف کریں
آپ ان میسجز کی اپنی نقل حذف کر سکتے ہیں جو آپ نے اپنے فون سے بھیجے یا وصول کیے ہیں۔ اس کا آپ کے وصول کنندگان کی چیٹس پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ آپ کے وصول کنندگان کو اپنی چیٹ اسکرین پر اب بھی میسجز دکھائی دیں گے۔
- WhatsApp کھول کر اس میسج والی چیٹ پر جائیں جسے آپ حذف کرنا چاہتے ہیں۔
- میسج پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں > پھر > میرے لیے حذف کریں پر ٹیپ کریں۔ آپشنل طور پر، متعدد میسجز بیک وقت حذف کرنے کے لیے مزید میسجز منتخب کریں۔
نوٹ: میرے لیے حذف کریں کو منتخب کرنے کے بعد آپ کے پاس میسج کے مستقل طور پر حذف ہونے سے پہلے کالعدم کریں کو دبا کر اس کارروائی کو کالعدم کرنے کے لیے 5 سیکنڈ ہوتے ہیں۔ 5 سیکنڈز کے بعد، آپ حذف شدہ میسجز بحال نہیں کر سکتے ہیں۔ براہ کرم صلاح دی جاتی ہے کہ WhatsApp آپ کے لیے حذف شدہ میسجز بحال کرنے سے قاصر ہے۔
کسی چیٹ سے میڈیا حذف کریں
آپ اس میڈیا کی اپنی نقل کو حذف کر سکتے ہیں جو آپ نے اپنے فون سے بھیجے یا موصول کیے ہیں۔ اس کا آپ کے وصول کنندگان کی چیٹس پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ آپ کے وصول کنندگان کو اپنی چیٹ اسکرین میں اب بھی میڈیا نظر آئے گی۔
- میڈیا فائل پر ٹیپ کریں اور دبا کر رکھیں۔
- پر ٹیپ کریں۔
- پہلا میسج منتخب کرنے کے بعد، آپ پر ٹیپ کرنے سے پہلے حذف کرنے کے لئے دیگر میسجز منتخب کر سکتے ہیں۔
ایک ہی بار میں کسی چیٹ سے سبھی میڈیا کو حذف کرنا ممکن نہیں ہے۔ متعدد میڈیا حذف کرنے کا آسان ترین طریقہ درج ذیل پر عمل کرنا ہے:
- چیٹ کھولیں۔
- چیٹ کے نام پر ٹیپ کر کے چیٹ کی معلومات والی اسکرین میں داخل ہوں۔
- میڈیا، لنکس اور دستاویزات پر ٹیپ کریں۔
- منتخب کریں پر ٹیپ کریں۔
- اپنے انتخاب میں کسی بھی میڈیا کو شامل کرنے کے لئے اس پر ٹیپ کریں۔
- پر ٹیپ کریں۔