WhatsApp پر محفوظ کیسے رہیں
آپ اور آپ کے میسجز کا تحفظ اور سیکیورٹی ہمارے لیے اہم ہیں۔ ہم آپ کو ان ٹولز اور خصوصیات کے بارے میں بتانا چاہتے ہیں جو ہم نے آپ کو WhatsApp استعمال کرتے ہوئے محفوظ رہنے میں مدد دینے کیلئے بنائی ہیں۔
ہماری سروس کی شرائط
ہم WhatsApp پر محفوظ رہنے میں آپ کی مدد اپنی سروس کی شرائط کے ذریعے بھی کرتے ہیں۔ ہماری سروس کی شرائط ممنوع سرگرمیوں کی نشاندہی کرتی ہیں جن میں شامل ہے ایسا مواد شیئر کرنا (اسٹیٹس، پروفائل کی تصاویر یا میسجز میں) جو غیر قانونی، فحش، توہین آمیز، دھمکی دینے والا، خوف زدہ کرنے والا، ہراساں کرنے والا، نفرت انگیز، نسلی یا تہذیبی لحاظ سے تعصب انگیز یا غیر قانونی برتاؤ پر اکسانے یا آمادہ کرنے والا یا کسی اور طریقہ سے نامناسب ہو یا ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرتا ہو۔ اگر ہمیں لگے کہ کوئی صارف ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو ہم اس پر پابندی لگا سکتے ہیں۔
مزید معلومات یا ہماری سروس کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے والی سرگرمیوں کی مثالوں کیلئے براہ کرم ہماری سروس کی شرائط کا سیکشن 'ہماری سروسز کا قابل قبول استعمال' پڑھیں۔ آپ اکاؤنٹ پر لگائی گئی پابندیوں کے بارے میں بھی یہاں مزید جان سکتے ہیں۔
کوئی بھی چیز سوچ سمجھ کر شیئر کریں
ہم آپ کو اپنے WhatsApp روابط کے ساتھ کچھ شیئر کرنے کا فیصلہ کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ غور کریں کہ کیا آپ واقعی یہ چاہتے ہیں کہ جو آپ نے بھیجا ہے اسے دوسرے دیکھیں۔
جب آپ کوئی چیٹ، تصویر، ویڈیو، فائل یا وائس میسج WhatsApp پر کسی اور کے ساتھ شیئر کرتے ہیں تو ان کے پاس ان میسجز کی کاپی ہوگی۔ اگر وہ چاہیں تو ان میسجز کو آگے فارورڈ یا دوسروں کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ 'ایک بار دیکھیں' سے متعلق معلومات کے لے یہ مضمون پڑھیں۔
WhatsApp میں مقام کی خصوصیت بھی ہے جسے آپ WhatsApp میسج میں اپنا مقام شیئر کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ آپ کو اپنا مقام صرف اپنے بھروسے کے لوگوں کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے۔
اس مضمون میں WhatsApp کو ذمہ داری سے استعمال کرنے کے طریقے کے بارے میں مزید جانیں۔
حفاظت اور سیکیورٹی کی خصوصیات
WhatsApp پر، ہم نے کچھ ایسے بنیادی کنٹرولز بنائے ہیں جنہیں آپ خود کو محفوظ کرنے میں مدد حاصل کرنے کیلئے اپنی مرضی سے ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
پرائیویسی کی سیٹنگز
آپ کی معلومات کون دیکھ سکتا ہے اس کو کنٹرول کرنے کے لیے اپنی پرائیویسی سیٹنگز کو ایڈجسٹ کریں۔ آپ آخری بار دیکھا گیا اور آن لائن، پروفائل فوٹو، بمتعلق یا اسٹیٹس کو مندرجہ ذیل آپشنز پر سیٹ کر سکتے ہیں:
- ہر کوئی: تمام صارفین آپ کی پروفائل فوٹو، بمتعلق یا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔
- میرے روابط: صرف آپ کی ایڈریس بُک کے روابط ہی آپ کا آخری بار دیکھا گیا اور آن لائن، پروفائل فوٹو، بمتعلق یا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔
- میرے روابط سوائے…: آپ کی ایڈریس بُک کے روابط، سوائے وہ جنہیں آپ خارج کرتے ہیں آپ کا آخری بار دیکھا گیا اور آن لائن، پروفائل فوٹو، بمتعلق یا اسٹیٹس دیکھ سکتے ہیں۔
- کوئی نہیں: کوئی بھی آپ کا آخری بار دیکھا گیا اور آن لائن، پروفائل فوٹو، بمتعلق یا اسٹیٹس نہیں دیکھ سکتا ہے۔
نوٹ:جن صارفین کو آپ نے بطور رابطہ محفوظ کیا ہوا ہے یا پہلے میسج کر چکے ہیں وہ آپ کا آخری بار دیکھا گیا اور آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔
پڑھے ہونے کی رسیدیں
آپ پڑھے ہونے کی رسیدیں آف بھی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ پڑھے ہونے کی رسیدیں آف کرتے ہیں تو آپ پڑھے ہونے کی رسیدوں کو بھیج اور وصول نہیں کر سکیں گے۔ یاد رکھیں، پڑھے ہونے کی رسیدیں گروپ چیٹس کیلئے ہمیشہ بھیجی جاتی ہیں، چاہے آپ اپنی پرائیویسی سیٹنگز میں اس آپشن کو آف بھی کر دیں۔ Android، iPhone یا KaiOS پر پڑھے ہونے کی رسیدوں کے بارے میں مزید جانیں۔
روابط اور میسجز کو بلاک یا رپورٹ کریں
ہم آپ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ آپ مشکوک مواد اور روابط کی ہمیں رپورٹ کریں۔ WhatsApp پر مخصوص روابط کو بلاک کر کے یا میسجز یا روابط کی رپورٹ کر کے آپ یہ کنٹرول کر سکتے ہیں کہ آپ کس کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔ جب آپ کو ایک بار دیکھے جانے والی تصویر یا ویڈیو موصول ہوتی ہے تو آپ براہ راست میڈیا ویور سے ہمیں اکاؤنٹ کی رپورٹ کر سکتے ہیں۔ اس مضمون میں جانیں کہ جب آپ ہماری بلاک اور رپورٹ کرنے کی خصوصیات استعمال کرتے ہیں تو کیا ہوتا ہے اور اس کا طریقہ کیا ہے۔
تحفظ کے اضافی وسائل
اگر آپ کو ایسا محسوس ہو کہ آپ یا کوئی اور شخص فوری خطرے میں ہے تو براہ کرم اپنی مقامی ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کریں۔
اگر آپ کو لگے کہ کوئی فرد خود کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے اور آپ کو اس کی سلامتی کی فکر ہو تو براہ مہربانی اپنی مقامی ایمرجنسی سروسز یا کسی خودکشی کی روک تھام کی ہاٹ لائن سے رابطہ کریں۔
اگر آپ کو کوئی ایسا مواد موصول ہو یا اس کا سامنا ہو جو کسی بچے سے بدسلوکی یا اس کے استحصال کے بارے میں ہو تو براہ مہربانی (National Center for Missing and Exploited Children (NCMEC سے رابطہ کریں۔ آپ صارف کی بھی رپورٹ کر سکتے ہیں۔ رپورٹ کرنے کے بارے میں یہاں مزید جانیں۔ براہ کرم اپنی رپورٹ میں مواد کے اسکرین شاٹس شامل نہ کریں۔
متعلقہ مضامین