WhatsApp میں ٹیکسٹ سائز کس طرح بدلا جا سکتا ہے؟
iPhone
WhatsApp وہ ٹیکسٹ سائز استعمال کرتا ہے جو آپ نے iPhone کی سیٹنگز میں منتخب کیا ہوتا ہے۔ WhatsApp کے اندر پیغامات کا ٹیکسٹ سائز تبدیل کرنے کے لیے:
- iPhone سیٹنگزمیں جائیں۔
- ڈسپلے اینڈ برائٹنیس > ٹیکسٹ سائز پر جائیں۔
- ٹیکسٹ سائز ایڈجسٹ کرنے کے لیے سلائیڈر سرکائیں۔
نوٹ:
- اگر آپ iPhone کی سیٹنگز> جنرل > ایکسیسبلٹی > لارجر ٹیکسٹ میں لارجر ایکسیسبلٹی سائزز کو آن کر دیں گے تو آپ WhatsApp کے اندر پروفائل فوٹوز اور گروپ کی آئیکن نہیں دیکھ پائيں گے۔ یہ وضع iPhone Messages کے ساتھ مماثل ہے تاکہ پڑھنے میں آسان ڈسپلے فراہم کیا جا سکے۔
- WhatsApp حسب منشاء فونٹس کی معاونت نہیں کرتا۔