میسج پر اسٹار لگانے یا ہٹانے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
Mac
اسٹار لگائے گئے میسجز کی خصوصیت آپ کو مخصوص میسجز بُک مارک کرنے کی سہولت دیتی ہے تاکہ آپ بعد میں انہیں فوری طور پر دیکھ سکیں۔
میسج پر اسٹار لگائیں
- چیٹ کھولیں، پھر جس میسج پر آپ اسٹار لگانا چاہتے ہیں اسے ٹیپ کریں اور دبائے رکھیں۔
- اسٹار لگائیں پر ٹیپ کریں۔
میسج سے اسٹار ہٹائیں
- چیٹ کھولیں، پھر اسٹار شدہ میسج پر ٹیپ کریں اور دبائے رکھیں۔
- اسٹار ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔
چیٹ کے اندر اپنے اسٹار کیے گئے میسجز کی فہرست دیکھیں
- ان اسٹار شدہ میسجز والی انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں جنہیں آپ دیکھنا چاہتے ہیں۔
- اپنی اسکرین کے اوپر انفرادی یا گروپ چیٹ کے نام پر ٹیپ کریں۔
- اسٹار شدہ میسجز پر ٹیپ کریں۔
آپ نے جن میسجز پر اسٹار لگایا ہے ان کی فہرست دیکھیں
اپنے اکاؤنٹ میں موجود سبھی اسٹار شدہ میسجز کی فہرست دیکھنے کے لیے، WhatsApp کی سیٹنگز > اسٹار شدہ میسجز پر جائیں۔