اپنی پروفائل میں ترمیم کرنے کا طریقہ

آپ WhatsApp کی سیٹنگز میں اپنی پروفائل فوٹو، نام اور بمتعلق کی معلومات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
اپنی پروفائل تصویر میں ترمیم کریں
  1. WhatsApp کھولیں > مزید آپشنز
    > سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  2. اپنی پروفائل فوٹو پر ٹیپ کریں۔
  3. کوئی موجودہ تصویر منتخب کرنے کیلئے گیلری یا پھر نئی تصویر لینے کیلئے کیمرا
    پر ٹیپ کریں۔
  4. اگر آپ نے پہلے سے پروفائل فوٹو لگائی ہوئی ہے تو آپ فوٹو ہٹا سکتے ہیں۔
اپنے پروفائل نام میں ترمیم کریں
  1. WhatsApp کھولیں > مزید آپشنز
    > سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  2. اپنی پروفائل فوٹو پر ٹیپ کریں۔
  3. نام کے پاس موجود ترمیم کریں
    پر ٹیپ کریں۔
  4. اپنا نیا نام درج کریں۔
    • نام کی حد 25 کیریکٹرز ہے۔
    • آپ ایموجی
      پر ٹیپ کر کے ایموجی شامل کر سکتے ہیں۔
  5. محفوظ کریں پر ٹیپ کریں۔
آپ کا پروفائل نام گروپس میں موجود وہ صارفین بھی دیکھ پائیں گے جن کے فون کی ایڈریس بُک میں آپ کی رابطہ کی معلومات محفوظ نہیں ہے۔
اپنی بمتعلق کی معلومات میں ترمیم کریں
  1. WhatsApp کھولیں > مزید آپشنز
    > سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  2. اپنی پروفائل فوٹو پر ٹیپ کریں۔
  3. بمتعلق کے پاس موجود ترمیم کریں
    پر ٹیپ کریں۔
  4. آپ ان دونوں میں سے کوئی ایک طریقہ منتخب کر سکتے ہیں:
    • پہلے سے پُر آپشن منتخب کریں۔
    • اپنی بمتعلق معلومات حسب منشاء بنانے کیلئے فی الحال اس پر سیٹ ہے کے پاس موجود ترمیم کریں
      پر ٹیپ کریں۔ بمتعلق کی معلومات کی حد 139 کیریکٹرز ہے۔
بمتعلق کی معلومات کو خالی نہیں چھوڑا جا سکتا۔
نوٹ:
  • آپ کی پروفائل فوٹو یا بمتعلق معلومات کون دیکھ سکتا ہے اس کا نظم کرنے کیلئے آپ اپنی رازداری کی سیٹنگز تبدیل کر سکتے ہیں۔
  • آپ اپنے گروپ کی رازداری کی سیٹنگز تبدیل کر کے یہ طے کر سکتے ہیں کہ آپ کو گروپس میں کون شامل کر سکتا ہے۔
  • اگر آپ کسی رابطے کو بلاک کرتے ہیں تو وہ شخص آپ کی پروفائل فوٹو یا بمتعلق معلومات میں کوئی اپ ڈیٹ مزید نہیں دیکھ پائے گا۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے مدد ملی؟
جی ہاں
نہیں