ہم نے جنوری 2021 میں اپنی سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے

ہم نے WhatsApp پر کاروباروں اور ان کے صارفین کے درمیان میسجنگ سے متعلق اپنی سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی میں تبدیلیاں کی ہیں اور انہیں جنوری 2021 میں متعارف کروایا۔ اس اپ ڈیٹ کے تحت، ہم نے اس بارے میں بھی مزید معلومات فراہم کی ہیں کہ ہم کس طرح ڈیٹا اکٹھا، شیئر اور استعمال کرتے ہیں۔
آپ کی پرائیویسی کے حوالے سے ہمارے عزم میں کوئی تبدیلی نہیں ہو رہی ہے۔ آپ کی ذاتی بات چیت اب بھی اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کے ذریعے محفوظ ہوتی ہے، اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی ذاتی گفتگو کو چیٹس سے باہر کا کوئی بھی حتیٰ کہ WhatsApp یا Meta بھی انہیں پڑھ یا سن نہیں سکتا ہے۔
ان اپ ڈیٹس کو تفصیل سے واضح طور پر بیان کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ یہ کچھ چیزیں ہیں جو آپ کے علم میں ہونی چاہئیں:
کیا تبدیل ہوا ہے
آپ WhatsApp پر زیادہ کاروباروں سے بات کر کے فون یا ای میل کی نسبت زیادہ تیزی سے کاروباروں کی سروسز حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ مکمل طور پر آپشنل اور آپ کی مرضی پر ہے۔
ہر روز، لاکھوں افراد WhatsApp کے ذریعے چھوٹے اور بڑے کاروباروں سے رابطہ کرتے ہیں۔ آپ کاروباروں کو میسج بھیج کر سوالات پوچھ سکتے ہیں، خریداری کر سکتے ہیں اور معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ WhatsApp پر کاروباروں سے چیٹ کرنا یا نہ کرنا آپ کی اپنی مرضی پر منحصر ہے اور آپ انہیں بلاک کر سکتے ہیں یا اپنی رابطہ فہرست سے ہٹا سکتے ہیں۔
ایئر لائنز یا ریٹیلر جیسے بڑے کاروباروں سے بیک وقت میں ہزاروں صارفین رابطہ کر سکتے ہیں، جیسے کہ فلائٹ سے متعلق معلومات طلب کرنے یا پھر اپنا آرڈر ٹریک کرنے کے لیے۔ بروقت جواب دینے کو یقینی بنانے کی خاطر، اپنی جانب سے دیے جانے والے جوابات کا نظم کرنے کے لیے یہ کاروبار Meta کو بطور ٹیکنالوجی فراہم کنندہ استعمال کر سکتے ہیں۔ جب بھی ایسا ہوتا ہے تو ہم آپ کو آگاہ کرنے کیلئے چیٹس کو واضح طور پر نشان زد کریں گے۔
ہم نے اس بارے میں مزید وضاحت فراہم کی ہے کہ ہم کس طرح ڈیٹا اکٹھا، شیئر اور استعمال کرتے ہیں۔
ہماری پرائیویسی پالیسی میں ہونے والی تبدیلیاں آپ کو مزید تفصیلات فراہم کرتی ہیں کہ ہم آپ کی معلومات کا کس طرح نظم کرتے ہیں۔ ہم نے اپنی پرائیویسی پالیسی کے کچھ سیکشنز میں مزید تفصیل شامل کی ہے نیز نئے سیکشنز شامل کیے ہیں۔ ہم نے پرائیویسی پالیسی کی ترتیب کو بھی آسان بنایا ہے اور صارفین کے لیے نیویگیٹ کرنا آسان بنا دیا ہے۔
آپ اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کی معلومات اور سیٹنگز کی رپورٹ یہاں سے ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔

کیا تبدیل نہیں ہو رہا ہے
فیملی اور دوستوں کے ساتھ آپ کی ذاتی چیٹس کی پرائیویسی اور سیکیورٹی میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔
WhatsApp ہو یا Meta، دونوں ہی آپ کی طرف سے فیملی اور دوستوں کے ساتھ شیئر کیا گیا مواد نہیں دیکھ سکتے ہیں، جس میں آپ کے ذاتی میسجز اور کالز، آپ کی طرف سے شیئر کی گئی اٹیچمینٹس، یا آپ کی جانب سے شیئر کیا گیا مقام شامل ہیں۔ ہم اپنے پاس یہ ریکارڈز نہیں رکھتے ہیں کہ کون کسے میسج بھیج رہا ہے یا کال کر رہا ہے، اور WhatsApp آپ کے روابط Meta کے ساتھ شیئر نہیں کرتا ہے۔

آپ کو کنٹرول حاصل ہے۔ یہ آپ کی مرضی ہے کہ آپ اپنا نمبر کسی کاروبار کے ساتھ شیئر کرتے ہیں یا نہیں، اور آپ کسی بھی وقت کاروبار کو بلاک کر سکتے ہیں۔
WhatsApp آپ کا نمبر کسی کاروبار کو فراہم نہیں کرے گا اور ہماری پالیسیاں کاروباروں کو آپ کی اجازت کے بغیر WhatsApp پر آپ سے رابطہ کرنے سے منع کرتی ہیں۔
پرائیویسی کی ہماری اضافی خصوصیات، جیسے اپنے میسجز کو غائب ہونے پر سیٹ کرنا یا یہ کنٹرول کرنا کہ کون آپ کو گروپس میں شامل کر سکتا ہے، آپ کو مزید پرائیویسی فراہم کرتی ہیں۔

آپ کی جانب سے سروس کی نئی شرائط کو قبول کرنے سے WhatsApp کی اپنی پیرنٹ کمپنی Meta کے ساتھ صارف کا ڈیٹا شیئر کرنے کی صلاحیت میں اضافہ نہیں ہوتا ہے۔
مزید معلومات کے لیے براہ کرم ہماری شرائط اور پرائیویسی پالیسی پڑھیں۔ آپ یہاں اکثر پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات بھی دیکھ سکتے ہیں۔

کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں