پرانی چیٹس محفوظ کرنے کا طریقہ
Android
آپ کی WhatsApp چیٹس کا روزانہ خود بخود بیک اپ لے کر فون کی میموری میں محفوظ کر دیا جاتا ہے۔ اپنی سیٹنگز کے مطابق آپ وقتاً فوقتاً Google Drive پر بھی اپنی WhatsApp چیٹس کا بیک اپ لے سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے فون سے WhatsApp ان انسٹال کرتے ہیں لیکن اپنے کسی بھی پیغام کو کھونا نہیں چاہتے تو ان انسٹال کرنے سے پہلے اپنی چیٹس کا خود سے بیک اپ لینا نہ بھولیں۔
چیٹس کا بیک اپ لیں
WhatsApp پر جائیں > مزید آپشنز
> سیٹنگز > چیٹس > چیٹ بیک اپ > بیک اپ لیں پر ٹیپ کریں۔

پرانی چیٹس برآمد کریں
چیٹ برآمد کریں کی خصوصیت کے ذریعے آپ انفرادی یا گروپ چیٹ سے پرانی چیٹس کی ایک کاپی برآمد کر سکتے ہیں۔
- انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
- مزید آپشنز> مزید > چیٹ برآمد کریں پر ٹیپ کریں۔
- میڈیا کے ساتھ یا میڈیا کے بغیر برآمد کرنے کا انتخاب کریں۔
ایک ای میل تیار ہوگی جس میں آپ کی پرانی چیٹس .txt دستاویز کے بطور منسلک ہوں گی۔
نوٹ:
- اگر آپ جرمنی میں ہیں تو چیٹ برآمد کرنے کی خصوصیت استعمال کرنے سے پہلے آپ کو WhatsApp کو اپ ڈیٹ کرنا پڑے گا۔
- اگر آپ میڈیا منسلک کرنے کا انتخاب کرتے ہیں تو بھیجے گئے حالیہ ترین میڈیا منسلکہ کے بطور شامل ہوں گے۔
- میڈیا کے ساتھ آپ 10,000 تک حالیہ ترین پیغامات بر آمد کر سکتے ہیں۔ میڈیا کے بغیر آپ 40,000 پیغامات بر آمد کر سکتے ہیں۔ یہ پابندیاں ای میل کے سائز کی زیادہ سے زیادہ حد کی وجہ سے ہیں۔
متعلقہ مضامین:
- اپنی پرانی چیٹس بحال کرنے کا طریقہ
- Google Drive پر بیک اپ لینے کا طریقہ
- Google Drive بیک اپ بنانے یا بحال کرنے سے قاصر ہیں