فون نمبرز تبدیل کرنے کے بارے میں
نمبر تبدیل کرنے کی خصوصیت آپ کو اپنے WhatsApp اکاؤنٹ سے وابستہ فون نمبر تبدیل کرنے کی سہولت دیتی ہے۔ WhatsApp میں اپنا فون نمبر تبدیل کرنے سے یہ ہوگا:
- آپ کے اکاؤںٹ کی معلومات بشمول آپ کی پروفائل فوٹو، نام، بمتعلق، انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس اور ترتیبات آپ کے پرانے فون نمبر سے نئے فون نمبر پر منتقل ہو جائیں گی۔
- آپ کے پرانے فون نمبر سے وابستہ WhatsApp اکاؤنٹ حذف ہو جائے گا لہذا آپ کے روابط کو ان کے WhatsApp روابط کی فہرست میں آپ کا پرانا فون نمبر نظر نہیں آئے گا۔
آپ منتخب کر سکتے ہیں کہ آیا آپ اپنے روابط کو فون نمبر کی تبدیلی کے بارے میں مطلع کرنا چاہتے ہیں۔ چاہے آپ اپنے روابط کو مطلع کرنے کا انتخاب کریں یا نہ کریں، آپ کی گروپ چیٹس کو فون نمبر تبدیل کرنے پر مطلع کیا جائے گا۔ اپنے روابطے سے منسلک رہنے کیلئے، ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ انہیں فون نمبر تبدیل کرنے سے پہلے اپنے نئے فون نمبر کے بارے میں بتا دیں اور انہیں اپنے فونز کی ایڈریس بکس میں کوئی بھی ضروری تبدیلیاں کرنے کا کہیں۔
نوٹ: اگر آپ اپنا فون نمبر تبدیل کرتے ہیں اور نئے فون نمبر کیلئے وہی فون استعمال کرنا جاری رکھتے ہیں تو آپ کی چیٹ کی سرگزشت آپ کے فون پر بدستور دستیاب رہے گی۔
متعلقہ مضامین:
- فونز تبدیل کرنے کے بارے میں
- اپنا فون نمبر تبدیل کرنے کا طریقہ: Android | iPhone
- اپنا فون نمبر تبدیل کرنے سے قاصر ہیں