صوتی پیغامات پلے کرنے کا طریقہ

ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
Android
iPhone
KaiOS
WhatsApp پر موصول ہونے والے صوتی پیغامات خود بخود ڈاؤن لوڈ ہو جاتے ہیں۔

وصول کردہ صوتی پیغامات پر آپ کو دکھائی دے گا:
  • ایک سبز مائیکرو فون
    ان صوتی پیغامات پر جو آپ نے پلے نہیں کیے ہیں۔
  • ایک نیلا مائیکرو فون
    ان صوتی پیغامات پر جو آپ پہلے سے ہی پلے کر چکے ہیں۔
صوتی پیغام پلے کریں
  1. آپ کی طرف سے بھیجے گئے یا آپ کو موصول ہونے والے صوتی پیغامات سننے کیلئے پلے کریں
    پر ٹیپ کریں۔
  2. پیغام سنیں۔
    • اپنے فون کے ائیر اسپیکر کے ذریعے: اپنے فون کے اسپیکرز کے ذریعے پیغام پلے کرنے کیلئے فون اپنے کان کے قریب رکھیں۔
    • اسپیکر فون پر: اسپیکر فون پر پیغام پلے کرنے کیلئے فون کو اپنے سر سے دور کر کے پکڑیں۔
    • اپنے ہیڈ فونز کے ذریعے: ہیڈ فونز منسلک ہونے کی صورت میں صوتی پیغامات ان کے ذریعے پلے ہوں گے۔
  3. جب کوئی پیغام پلے ہو رہا ہو تو آپ 1x آئیکن پر ٹیپ کر کے اس کی رفتار 1.5x یا 2x تک بڑھا سکتے ہیں۔
  4. آپ ویوفارم پر واقع ڈاٹ کو دیر تک دبا بھی سکتے ہیں اور اسے پیغام کے اس ٹائم اسٹیمپ پر کھینچیں جہاں سے آپ پلے کرنا چاہتے ہیں۔
  5. صوتی پیغامات پلے ہوتے رہیں گے چاہے آپ WhatsApp کے اندر ہی کسی دوسرے چیٹ یا گروپ میں چلے جائیں۔
    • جب آپ صوتی پیغام پلے کرتے ہیں اور چیٹ چھوڑ دیتے ہیں تو آپ کی سکرین کے اوپر والے حصے پر ایک منی پلیئر نمودار ہو گا۔
    • آپ صوتی پیغام کو موقوف، پلے اور بند کر سکتے ہیں یا اصل چیٹ پر واپس جا سکتے ہیں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں