وائس کال کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
وائس کالنگ آپ کو WhatsApp کے ذریعے اپنے روابط کو مفت کال کرنے کی سہولت دیتی ہے، بھلے ہی وہ کسی دوسرے ملک میں ہوں۔ وائس کالنگ آپ کے موبائل پلان کے منٹس کے بجائے آپ کے فون کا انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرتی ہے۔ ڈیٹا چارجز لاگو ہو سکتے ہیں۔
WhatsApp ان KaiOS فونز پر تعاون یافتہ ہے جو مندرجہ ذیل KaiOS ورژنز پر چل رہے ہوں:
- 2.5.1.2 اور جدید
- 2.5.2.2 اور جدید
- 2.5.3 اور جدید
وائس کال کریں
چیٹس کے ٹیب سے کال کریں
- چیٹس ٹیب سے وہ رابطہ منتخب کریں جسے آپ کال کرنا چاہتے ہیں۔
- آپشنز > وائس کال دبائیں۔
کال کے دوران، آپ خاموش کریں دبا کر اپنا مائیکرو فون خاموش یا غیر خاموش کرسکتے ہیں۔ کال ختم کرنے کے لیے ختم کریں دبائیں۔
کالز کے ٹیب سے کال کریں
- کالز ٹیب میں نئی کال کریں دبائیں۔
- وہ رابطہ منتخب کریں جسے آپ وائس کال کرنا چاہتے ہیں۔
- کال کریں کو دبائیں۔
کال کا جواب دیں۔
اگر آپ کو WhatsApp کال وائس کال موصول ہوتی ہے تو آپ کے پاس مندرجہ ذیل آپشنز ہوتے ہیں:
- قبول کریں پر، کال قبول کرنے کے لیے۔
- مسترد کریں پر، کال مسترد کرنے کے لیے۔