وائس کال کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
KaiOS
ویب اور ڈیسک ٹاپ
Windows
وائس کالنگ آپ کو WhatsApp کے ذریعے اپنے روابط کو مفت کال کرنے کی سہولت دیتی ہے، بھلے ہی وہ کسی دوسرے ملک میں ہوں۔ وائس کالنگ آپ کے موبائل پلان کے منٹس کے بجائے آپ کے فون کا انٹرنیٹ کنکشن استعمال کرتی ہے۔ ڈیٹا چارجز لاگو ہو سکتے ہیں۔
وائس کال کریں
- آپ جس رابطے کو کال کرنا چاہتے ہیں اس کی انفرادی چیٹ کھولیں۔
- وائس کالپر ٹیپ کریں۔
یا پھر، WhatsApp کھولیں، پھر کالز ٹیب > نئی کال
پر ٹیپ کریں۔ آپ جس رابطے کو وائس کال کرنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں پھر وائس کال
پر ٹیپ کریں۔


وائس کال موصول کریں
اگر آپ کو کوئی وائس کال کرے اور آپ کا فون لاک ہو تو آپ کو آنے والی WhatsApp Audio... اسکرین دکھائی دے گی جہاں آپ یہ کر سکتے ہیں:
- کال کا جواب دینے کے لیے جواب دینے کے لیے سلائیڈ کریں پر دائیں جانب سوائپ کریں۔
- مجھے یاد دلائیں پر ٹیپ کریں، پھر منتخب کریں کہ آپ جب میں چھوڑ دوں یا 1 گھنٹے میں یاد دہانی موصول کرنا چاہتے ہیں۔
- iPhone کے سائیڈ پر موجود پاور بٹن کو دو بار دبا کر کال مسترد کریں۔
اگر آپ کو کوئی کال کرے اور آپ کا فون ان لاک ہو تو آپ کو آنے والی WhatsApp آڈیو... اسکرین دکھائی دے گی جہاں آپ یہ کر سکتے ہیں:
- قبول کریں پر ٹیپ کریں۔
- مسترد کردیں پر ٹیپ کریں۔
- مجھے یاد دلائیں پر ٹیپ کریں، پھر منتخب کریں کہ آپ جب میں چھوڑ دوں یا 1 گھنٹے میں یاد دہانی موصول کرنا چاہتے ہیں۔
- نوٹ کے ساتھ کال مسترد کرنے کے لیے میسج بھیجیں پر ٹیپ کریں۔
وائس اور ویڈیو کالز کے بیچ سوئچ کریں
وائس کال کو ویڈیو کال پر سوئچ کریں
- وائس کال کے دوران ویڈیو کال> سوئچ کریں پر ٹیپ کریں۔
- جس رابطے سے آپ بات کر رہے ہیں اسے ویڈیو کال پر سوئچ کرنے کی درخواست نظر آئے گی۔ وہ سوئچ کو قبول یا مسترد کر سکتے ہیں۔
ویڈیو کال سے وائس کال پر سوئچ کریں
- ویڈیو کال کے دوران، ویڈیو آفپر ٹیپ کریں جو اس رابطے کو مطلع کر دے گا جس کے ساتھ آپ ویڈیو کال میں ہیں۔
- جب رابطہ اپنی ویڈیو کو آف کر دے گا تو کال وائس کال پر سوئچ ہو جائے گی۔
نوٹ:
- یقینی بنائیں کہ آپ اور آپ کے روابط کے پاس گروپ وائس کال کرتے یا موصول کرتے وقت مستحکم انٹرنیٹ کنکشن ہو۔
- وائس کالنگ 12 iOS یا اس سے نئے ورژنز والے iPhones پر دستیاب ہے۔
- آپ WhatsApp کے ذریعے ایمرجنسی سروس کے نمبرز جیسے کہ امریکہ میں 911 تک رسائی حاصل نہیں کر سکتے۔ ایمرجنسی کالز کرنے کے لیے، آپ کو دوسرے ذرائع ابلاغ استعمال کرنے ہوں گے۔
متعلقہ مضامین:
- گروپ وائس کال کرنے کا طریقہ۔