معاونت یافتہ آپریٹنگ سسٹمز کے بارے میں

فی الحال، ہم مندرجہ ذیل آلات کے لیے معاونت فراہم کرتے او ان کے استعمال کو تجویز کرتے ہیں:
  • ‏OS 4.1 یا جدید ورژن والا Android
  • iOS 12 یا جدید ورژن والا iPhone
  • KaiOS 2.5.0 یا جدید ورژن پر چلنے والے، بشمول JioPhone اور JioPhone 2
اگر آپ کے پاس ان میں سے کوئی آلہ ہے تو WhatsApp انسٹال کریں اور اپنا فون نمبر رجسٹر کریں۔
نوٹ:
  • 24 اکتوبر، 2023 سے، صرف Android OS ورژن 5.0 اور اس سے نئے ورژنز کی معاونت کی جائے گی۔
  • آپ کا فون توثیقی عمل کے دوران SMS یا کالز وصول کر سکتا ہو۔ ہم صرف WiFi والے آلات پر نئے اکاؤنٹس سیٹ اپ کرنے کی معاونت نہیں کرتے ہیں۔
ہم یہ کیسے منتخب کرتے ہیں کہ کس کی معاونت کرنی ہے
آلات اور سافٹ ویئر اکثر تبدیل ہوتے رہتے ہیں اس لیے ہم باقاعدگی سے جائزہ لیتے ہیں کہ ہم کن آپریٹنگ سسٹمز کی معاونت کرتے ہیں اور اپ ڈیٹس کرتے رہتے ہیں۔
اس بات کا انتخاب کرنے کے لیے کہ کس کی معاونت ختم کرنی ہے، دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں کی طرح ہم ہر سال یہ دیکھتے ہیں کہ کون سے آلات اور سافٹ ویئر سب سے پرانے ہیں اور انہیں استعمال کرنے والوں کی تعداد بہت کم ہے۔ ممکن ہے کہ ان آلات میں تازہ ترین سیکیورٹی اپ ڈیٹس نہ ہوں یا WhatsApp چلانے کے لیے درکار فعالیت کی کمی ہو۔
اگر آپ کا آپریٹنگ سسٹم مزید معاونت یافتہ نہیں ہے تو کیا ہوتا ہے
اس سے پہلے کہ ہم آپ کے آپریٹنگ سسٹم کی معاونت ختم کریں، آپ کو وقت سے پہلے براہ راست WhatsApp میں مطلع کیا جائے گا اور اپ گریڈ کرنے کے لیے چند بار یاد دلایا جائے گا۔
ہم اس صفحہ کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کریں گے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ ہم جن جدید ترین آپریٹنگ سسٹمز کی معاونت کرتے ہیں وہ درج رہیں۔
متعلقہ مضامین:
معاونت یافتہ آلات کے بارے میں
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں