روابط کو بلاک اور ان کی رپورٹ کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
آپ مخصوص روابط کو بلاک کر کے ان کی جانب سے میسجز، کالز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس موصول کرنا بند کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ پریشان کن مواد یا اسپیم بھیج رہے ہیں تو آپ ان کو رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو ایسا محسوس ہو کہ آپ یا کوئی اور شخص فوری خطرے میں ہے تو براہ کرم اپنی مقامی ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کریں۔
رابطے کو بلاک کریں
  1. ‏WhatsApp کی سیٹنگز > اکاؤنٹ > پرائیویسی > بلاک شدہ > نیا شامل کریں… پر ٹیپ کریں۔
  2. جس رابطے کو آپ بلاک کرنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں اور پھر اس پر ٹیپ کریں۔
کسی رابطے کو بلاک کرنے کے یہ دو متبادل آپشنز ہیں:
  • رابطہ کے ساتھ چیٹ کو کھولیں، پھر رابطہ کے نام > رابطے کو بلاک کریں > بلاک کریں یا رابطے کی رپورٹ کریں > رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کریں جس سے نمبر رپورٹ اور بلاک ہو جائے گا۔
  • اپنے چیٹس ٹیب میں رابطے کے ساتھ چیٹ کو دائیں جانب سوائپ کریں پھر مزید > رابطے کی معلومات > رابطے کو بلاک کریں > بلاک کریں یا رابطے کو رپورٹ کریں > رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کریں، جس سے نمبر رپورٹ اور بلاک ہو جائے گا۔
نامعلوم فون نمبر کو بلاک کریں
کسی نامعلوم فون نمبر کو بلاک کرنے کیلئے آپ کے پاس یہ دو آپشنز ہیں:
  • اگر اس فون نمبر نے آپ سے پہلی بار رابطہ کیا ہے تو آپ چیٹ کھول کر بلاک کریں > بلاک کریں پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
  • نامعلوم فون نمبر کے ساتھ چیٹ کو کھولیں پھر فون نمبر > رابطے کو بلاک کریں > بلاک کریں یا رابطے کی رپورٹ کریں > رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کریں، جس سے نمبر رپورٹ اور بلاک ہو جائے گا۔
نوٹ:
  • بلاک کردہ روابط مزید آپ کو کال نہیں کر پائیں گے نہ میسجز بھیج پائيں گے۔
  • آپ کے آخری بار دیکھا گیا، آن لائن اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور آپ کی پروفائل فوٹو میں کسی بھی قسم کی تبدیلیاں آپ کے بلاک کردہ روابط کو مزید دکھائی نہیں دیں گی۔
  • کسی رابطے کو بلاک کرنا اسے آپ کی روابط کی فہرست سے نہیں ہٹائے گا اور نہ آپ کو اس رابطے کے فون کی فہرست سے ہٹائے گا۔ کسی رابطے کو حذف کرنے کیلئے آپ کو اسے اپنے فون کی ایڈریس بک سے حذف کرنا ہوگا۔
  • اگر آپ کو یہ تشویش ہے کہ آیا بلاک کردہ رابطے کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ آپ نے اسے بلاک کیا ہے تو براہ کرم یہ مضمون پڑھیں۔
کسی رابطے کو انبلاک کریں
  1. سیٹنگز > اکاؤنٹ > پرائیویسی > بلاک شدہ پر ٹیپ کریں۔
  2. رابطے کے نام پر دائیں جانب سوائپ کریں۔
    • متبادل طور پر، ترمیم کریں > منفی کی علامت کے سرخ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. ان بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
کسی رابطے کو ان بلاک کرنے کے یہ دو متبادل آپشنز ہیں:
  • رابطے کے ساتھ چیٹ کھولیں، پھر رابطے کے نام > رابطے کو ان بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
  • اپنے چیٹس ٹیب میں رابطے کے ساتھ چیٹ کو دائیں جانب سوائپ کریں، پھر مزید > رابطے کی معلومات > رابطے کو ان بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: اگر آپ کسی رابطے کو ان بلاک کرتے ہیں تو آپ کو ایسے کوئی بھی میسجز، کالز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوں گے جو اس رابطے نے بلاک رہنے کے دوران آپ کو بھیجے تھے۔
رابطے کی رپورٹ کریں
  1. جس صارف کو آپ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں اس کے ساتھ چیٹ کھولیں۔
  2. رابطے کے نام پر ٹیپ کریں، اور رابطہ کی رپورٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: WhatsApp کو رپورٹ کیے گئے صارف یا گروپ کی طرف سے آپ کو بھیجے گئے آخری پانچ میسجز موصول ہوتے ہیں اور انہیں مطلع نہیں کیا جاتا۔ WhatsApp رپورٹ شدہ گروپ یا صارف کی ID، میسج بھیجنے کے وقت اور بھیجے گئے میسج کی قسم (تصویر، ویڈیو، ٹیکسٹ وغیرہ) سے متعلق معلومات بھی وصول کرتا ہے۔
آپ ایک ہی میسج کو دیر تک دبا کر اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
  1. ایک انفرادی میسج کو دیر تک دبا کر رکھیں، سیاق و سباق کا مینو کھولیں اور رپورٹ کریں کو دبائیں۔
  2. رپورٹ بھیجے جانے سے قبل ایک توثیقی اطلاع دکھائی جائے گی۔ آپ صارف کو رپورٹ اور بلاک بھی کر سکتے ہیں۔
ایک بار دیکھے جانے والی تصویر یا ویڈیو کی رپورٹ کریں
  1. ایک بار دیکھے جانے والی تصویر یا ویڈیو کھولیں۔
  2. نیچے کونے میں مزید
    پر ٹیپ کریں۔
  3. رابطہ کی رپورٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
'ایک بار دیکھیں' کی خصوصیت کے بارے میں مزید جاننے کیلئے، یہ مضمون ملاحظہ کریں۔
متعلقہ مضامین:
روابط کو بلاک اور رپورٹ کرنے کا طریقہ: Android |‏ KaiOS
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں