روابط کو بلاک اور ان کی رپورٹ کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
KaiOS
آپ مخصوص روابط کو بلاک کر کے ان کی جانب سے میسجز، کالز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس موصول کرنا بند کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ وہ پریشان کن مواد یا اسپیم بھیج رہے ہیں تو آپ ان کو رپورٹ بھی کر سکتے ہیں۔
اگر آپ کو ایسا محسوس ہو کہ آپ یا کوئی اور شخص فوری خطرے میں ہے تو براہ کرم اپنی مقامی ایمرجنسی سروسز سے رابطہ کریں۔
رابطے کو بلاک کریں
  1. ‏‏‏‏WhatsApp کی سیٹنگز > پرائیویسی > بلاک کردہ > نیا شامل کریں... کو کھولیں
  2. جس رابطے کو آپ بلاک کرنا چاہتے ہیں اسے تلاش کریں اور پھر اس پر ٹیپ کریں۔
نوٹ:
  • اگر آپ اپنا فون نمبر تبدیل کرتے ہیں اور وہی WhatsApp اکاؤنٹ استعمال کرتے ہیں تو آپ کے بلاک کردہ روابط بلاک ہی رہیں گے۔ ‏اس مضمون میں نمبر تبدیل کرنے کی خصوصیت استعمال کرنے کا طریقہ جانیں۔
    • اگر آپ ایک نیا WhatsApp اکاؤنٹ سیٹ اپ کرتے ہیں تو آپ کو ان روابط کو مینوئل طور پر دوبارہ بلاک کرنا ہوگا۔
‏‏رابطے کو بلاک کرنے کے مزید طریقے:
  • رابطے کے ساتھ چیٹ کھولیں، پھر رابطے کے نام > رابطے کو بلاک کریں > بلاک کریں یا رابطے کی رپورٹ کریں > رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
  • اپنی چیٹس کے ٹیب میں، چیٹ پر بائیں طرف سوائپ کریں، پھر مزید > رابطے کی معلومات > رابطے کو بلاک کریں > بلاک کریں یا رابطے کی رپورٹ کریں > رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
نامعلوم فون نمبر کو بلاک کریں
کسی نامعلوم فون نمبر کو بلاک کرنے کے لیے آپ کے پاس دو آپشنز ہیں:
  • اگر اس فون نمبر نے آپ سے پہلی بار رابطہ کیا ہے تو آپ چیٹ کھول کر بلاک کریں > بلاک کریں پر ٹیپ کر سکتے ہیں۔
  • اس فون نمبر کے ساتھ اپنی چیٹ کھولیں، پھر فون نمبر > رابطے کو بلاک کریں > بلاک کریں یا رابطے کی رپورٹ کریں > رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کریں، جس سے نمبر رپورٹ اور بلاک ہو جائے گا۔
نوٹ:
  • ‏‏رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کرنے سے نمبر رپورٹ اور بلاک دونوں ہو جائے گا۔
  • بلاک کردہ روابط مزید آپ کو کال نہیں کر پائیں گے نہ میسجز بھیج پائيں گے۔
  • آپ کے آخری بار دیکھا گیا، آن لائن اسٹیٹس اپ ڈیٹس اور آپ کی پروفائل فوٹو میں کسی بھی قسم کی تبدیلیاں آپ کے بلاک کردہ روابط کو مزید دکھائی نہیں دیں گی۔
  • کسی رابطے کو بلاک کرنا اسے آپ کی روابط کی فہرست سے نہیں ہٹائے گا اور نہ آپ کو اس رابطے کے فون کی فہرست سے ہٹائے گا۔ کسی رابطے کو حذف کرنے کیلئے آپ کیلئے اسے اپنے فون کی ایڈریس بک سے حذف کرنا ضروری ہے۔
  • اگر آپ کو یہ تشویش ہے کہ آیا بلاک کردہ رابطے کو یہ معلوم ہو جائے گا کہ آپ نے اسے بلاک کیا ہے تو براہ کرم یہ مضمون پڑھیں۔
کسی رابطے کو ان بلاک کریں
  1. ‏‏‏‏سیٹنگز > پرائیویسی > بلاک شدہ پر ٹیپ کریں۔
  2. رابطے کے نام پر دائیں جانب سوائپ کریں۔
    • یا پھر ترمیم کریں > منفی کی علامت کے سرخ آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. ‏‏‏ان بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
‏‏‏‏رابطے کو ان بلاک کرنے کے مزید طریقے:
  • رابطے کے ساتھ چیٹ کھولیں، پھر رابطے کے نام > رابطے کو ان بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
  • اپنے چیٹس ٹیب میں رابطے کے ساتھ اپنی چیٹ پر دائيں جانب سوائپ کریں، پھر مزید > رابطے کی معلومات > رابطے کو ان بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
‏‏نوٹ: اگر آپ کسی رابطے کو ان بلاک کرتے ہیں تو آپ کو ایسے کوئی بھی میسجز، کالز اور اسٹیٹس اپ ڈیٹس موصول نہیں ہوں گے جو اس رابطے نے بلاک رہنے کے دوران آپ کو بھیجے تھے۔
رابطے کی رپورٹ کریں
  1. جس صارف کو آپ رپورٹ کرنا چاہتے ہیں اس کے ساتھ چیٹ کھولیں۔
  2. رابطے کے نام پر ٹیپ کریں، پھر رابطے کی رپورٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
  3. ‏‏رپورٹ اور بلاک کریں پر ٹیپ کریں۔
نوٹ: WhatsApp کو رپورٹ کیے گئے صارف یا گروپ کی طرف سے آپ کو بھیجے گئے آخری پانچ میسجز موصول ہوتے ہیں اور انہیں مطلع نہیں کیا جاتا۔ ‏WhatsApp رپورٹ شدہ گروپ یا صارف کی ID، میسج بھیجنے کے وقت اور بھیجے گئے میسج کی قسم (مثلاً تصویر، ویڈیو، ٹیکسٹ) سے متعلق معلومات بھی وصول کرتا ہے۔
آپ ایک ہی میسج کو دیر تک دبا کر اکاؤنٹ کی رپورٹ کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں۔
  1. کسی انفرادی میسج کو دیر تک دبائے رکھیں۔ سیاق و سباق کا مینو کھولیں اور رپورٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
  2. رپورٹ بھیجے جانے سے قبل ایک توثیقی اطلاع دکھائی جائے گی۔ آپ صارف کو رپورٹ اور بلاک بھی کر سکتے ہیں۔
ایک بار دیکھے جانے والی تصویر یا ویڈیو کی رپورٹ کریں
  1. ایک بار دیکھے جانے والی تصویر یا ویڈیو کھولیں۔
  2. نیچے کونے میں مزید
    پر ٹیپ کریں۔
  3. ‏‏رابطے کی رپورٹ کریں پر ٹیپ کریں۔
'ایک بار دیکھیں' کے بارے میں مزید جاننے کے لیے یہ مضمون پڑھیں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں