WhatsApp میں تلاش کرنے کا طریقہ
Android
iPhone
آپ WhatsApp کی تلاش خصوصیت کے ذریعے چیٹس میں میسجز، تصاویر، ویڈیوز، لنکس، GIFs، آڈیو اور دستاویزات تلاش کر سکتے ہیں۔
کلیدی لفظ کی مدد سے چیٹس میں تلاش کریں
تلاش کی خصوصیت آپ کو کلیدی لفظ کے ذریعے اپنی چیٹس میں تلاش کرنے کی سہولت دیتی ہے۔
- تلاش کریںپر ٹیپ کریں۔
- تلاش کی فیلڈ میں وہ لفظ یا فقرہ ٹائپ کریں جو آپ تلاش کر رہے ہیں۔
- کسی نتیجے پر ٹیپ کر کے اس میسج کو چیٹ میں کھولیں۔
فلٹرز کے ذریعے میڈیا تلاش کریں
آپ تلاش کی خصوصیت میں فلٹرز کے ذریعے اپنی چیٹس میں میڈیا جیسے کہ تصاویر، ویڈیوز، لنکس، GIFs، آڈیو اور دستاویزات بھی تلاش کر سکتے ہیں۔
- تلاش کریںپر ٹیپ کریں۔
- تلاش کی فیلڈ میں وہ لفظ یا فقرہ ٹائپ کریں جو آپ تلاش کر رہے ہیں۔
- میڈیا کی وہ قسم منتخب کریں جو آپ تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
- کسی نتیجے پر ٹیپ کر کے اس میسج کو چیٹ میں کھولیں۔
مواد کی قسم کے لحاظ سے میڈیا فلٹر کریں
آپ تمام تصاویر، ویڈیوز، لنکس، GIFs، آڈیو یا دستاویزات دیکھ سکتے ہیں۔
- تلاش کریںپر ٹیپ کریں۔
- تصاویر، ویڈیوز، لنکس، GIFs، آڈیو یا دستاویزات پر ٹیپ کر کے اس زمرے میں موجود میڈیا دیکھیں۔
انفرادی یا گروپ چیٹ تلاش کریں
- انفرادی یا گروپ چیٹ کھولیں۔
- مزید آپشنز> تلاش کریں پر ٹیپ کریں۔
- تلاش بار میں کلیدی لفظ درج کریں۔
- تلاش کرنے کے لیے تلاش کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
گروپس تلاش کریں
جن گروپس میں آپ پہلے سے موجود ہیں انہیں چیٹس ٹیب میں تلاش کیا جا سکتا ہے۔ آپ گروپ کے نام یا مواد کے ذریعے بھی گروپ تلاش کر سکتے ہیں۔
- اگر آپ کو کوئی گروپ نہیں مل رہا ہے تو چیٹس ٹیب کے اندر آرکائیو کردہ چیٹس کا سیکشن چیک کرنا یقینی بنائیں۔
- اگر آپ کو اپنا مطلوبہ گروپ چیٹس ٹیب میں نظر نہیں آتا ہے تو ہو سکتا ہے آپ ممبر نہ ہوں۔
- اگر آپ کوئی گروپ جوائن کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو گروپ ایڈمن سے کہنا ہوگا کہ وہ آپ کو شامل کرے یا پھر دعوتی لنک بھیجے۔
- آپ چیٹس ٹیب میں گروپس کو انفرادی چیٹ سے الگ نہیں کر سکتے ہیں۔
- آسان رسائی کے لیے آپ گروپ کو پن کر سکتے ہیں۔ اس مضمون میں چیٹ پن کرنے کا طریقہ جانیں۔
نوٹ: اگر آپ نے اپنی WhatsApp کی پرانی چیٹس حال ہی میں بحال کی ہیں تو آپ کی پرانی چیٹس کے سائز کے لحاظ سے تلاش ڈیٹا بیس دوبارہ بنانے میں تین دن تک لگ سکتے ہیں۔ اس دوران WhatsApp کو زبردستی بند نہ کریں۔