چوری شدہ اکاؤنٹس
چوری شدہ اکاؤنٹس کے بارے میں
آپ کو کبھی بھی اپنا WhatsApp کا SMS توثیقی کوڈ دوسروں کے ساتھ شیئر نہیں کرنا چاہیئے، حتی کہ دوستوں اور فیملی کے ساتھ بھی نہیں۔ اگر کوئی دھوکے اور چالبازی کے ذریعے آپ سے کوڈ حاصل کر لے اور آپ اپنے WhatsApp اکاؤنٹ تک رسائی سے محروم ہو جائیں تو اپنے اکاؤنٹ کو بحال کرنے کیلئے مندرجہ ذیل ہدایات پڑھیں۔
اگر آپ کو شک ہو کہ کوئی اور آپ کا WhatsApp اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے تو آپ کو اپنی فیملی اور دوستوں کو مطلع کر دینا چاہیئے کیونکہ یہ شخص چیٹس اور گروپس میں آپ کا روپ دھار سکتا ہے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ WhatsApp اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہے اور پیغامات آپ کے آلے پر اسٹور ہوتے ہیں لہذا کسی دوسرے آلے سے آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی کرنے والا کوئی شخص آپ کی گزشتہ گفتگوئیں نہیں پڑھ سکتا۔

اپنا اکاؤنٹ بحال کرنے کا طریقہ
اپنے فون نمبر کے ساتھ WhatsApp میں سائن ان کریں اور SMS کے ذریعے موصول ہونے والا 6 ہندسوں کا کوڈ درج کر کے اپنے فون نمبر کی توثیق کریں۔ ہمارے امدادی مرکز میں اپنے فون نمبر کی توثیق کرنے سے متعلق مزید جانیں: Android | iPhone.
6 ہندسوں والا SMS کوڈ درج کرنے کے بعد، آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرنے والا شخص خود بخود لاگ آؤٹ ہو جائے گا۔
آپ سے دو قدمی توثیق کا کوڈ فراہم کرنے کے لیے بھی کہا جا سکتا ہے۔ اگر آپ کو یہ کوڈ معلوم نہ ہو تو ممکن ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ استعمال کرنے والے شخص نے دو قدمی توثیق فعال کر دی ہو۔ دو قدمی توثیق کے کوڈ کے بغیر سائن ان کرنے کیلئے آپ کو 7 دن انتظار کرنا ہوگا۔ چاہے آپ کو یہ توثیقی کوڈ معلوم ہو یا نہ ہو، جب آپ 6 ہندسوں والا SMS کوڈ درج کرتے ہیں تو وہ دوسرا شخص آپ کے اکاؤنٹ سے لاگ آؤٹ ہو جاتا ہے۔ اس مضمون میں دو قدمی توثیق کے بارے میں مزید جانیں۔
نوٹ
- اگر آپ کے پاس اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل ہو اور آپ کو شبہ ہو کہ کوئی اور شخص WhatsApp ویب/ڈیسک ٹاپ کے ذریعے آپ کا اکاؤنٹ استعمال کر رہا ہے تو ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے فون سے تمام کمپیوٹرز سے لاگ آؤٹ کر دیں۔
- جب بھی کوئی آپ کے فون نمبر کے ذریعے WhatsApp اکاؤنٹ رجسٹر کرنے کی کوشش کرتا ہے تو آپ کی حفاظت کی خاطر WhatsApp آپ کو مطلع کرتا ہے۔ اس مضمون میں مزید جانیں۔
وسائل
- اکاؤنٹ کی سیکورٹی کے حوالے سے مزید ٹپس کیلئے ہمارا مضمون اکاؤنٹ کی سیکورٹی کیلئے ٹپس پڑھیں۔
- اگر آپ کا فون گم یا چوری ہو جائے تو مضمون گمشدہ اور چوری شدہ فونز دیکھیں۔
- اگر آپ کو بغیر درخواست کیے توثیقی کوڈ موصول ہوا ہے تو یہ مضمون پڑھیں۔