کسی کاروبار کا WhatsApp ‏QR کوڈ اسکین کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
کسی کاروبار کا ‏WhatsApp‏ QR کوڈ اسکین کر کے آپ آسانی سے WhatsApp پر ان کے ساتھ منسلک ہو سکتے ہیں۔ WhatsApp کیمرا صرف آفیشل WhatsApp‏ QR کوڈز ہی اسکین کر سکتا ہے۔
کسی کاروبار کا QR کوڈ اسکین کریں
ذاتی طور پر اسکین کریں
  1. ‏WhatsApp > سیٹنگز کھولیں۔
  2. اپنے نام کے ساتھ موجود QR کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. اسکین کریں > ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔
  4. اسکین کرنے کیلئے اپنے آلے کو QR کوڈ کے اوپر پکڑ کر رکھیں۔
  5. چیٹ پر جائیں کو ٹیپ کریں۔
آپ WhatsApp کیمرا کے ساتھ بھی اسکین کر سکتے ہیں۔
  1. ‏WhatsApp کھولیں > کیمرا پر ٹیپ کریں۔
  2. اسکین کرنے کیلئے اپنے آلے کو QR کوڈ کے اوپر پکڑ کر رکھیں۔
‏iPhone 6s اور جدید پر، آپ فوری کارروائی کا مینو دیکھنے کیلئے اپنی ہوم اسکرین پر WhatsApp کے آئیکن کو ٹیپ اور ہولڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد، WhatsApp کیمرا کھولنے کیلئے کیمرا پر ٹیپ کریں۔
تصاویر سے اسکین کریں
  1. ‏WhatsApp > سیٹنگز کھولیں۔
  2. اپنے نام کے ساتھ موجود QR کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. اسکین کریں پر ٹیپ کریں، پھر اسکرین کے نچلے حصے میں موجود تصاویر کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  4. اسکین کرنے کیلئے WhatsApp ‏QR کوڈ والی تصویر منتخب کریں۔
‏WhatsApp کیمرا سے اسکین کریں
  1. ‏WhatsApp کھولیں > کیمرا پر ٹیپ کریں۔
  2. اسکرین کے نچلے حصے میں موجود تصویر کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. اسکین کرنے کیلئے WhatsApp ‏QR کوڈ والی تصویر منتخب کریں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں