میڈیا فائلز ڈاؤن لوڈ کرنے یا بھیجنے سے قاصر ہیں

Android
اگر آپ کو تصاویر، ویڈیوز یا وائس میسجز ڈاؤن لوڈ کرنے یا بھیجنے میں مسائل درپیش ہیں تو مندرجہ ذیل چیک کریں:
  • آپ کے فون میں مضبوط سگنلز کے ساتھ فعال انٹرنیٹ کنکشن ہے۔ یقینی بنانے کیلئے کوئی ویب صفحہ لوڈ کر کے دیکھیں۔
  • آپ کے فون کی تاریخ اور وقت ٹھیک سے سیٹ ہیں۔ اگر آپ کی تاریخ غلط ہے تو آپ اپنا میڈیا ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے WhatsApp سرورز سے منسلک نہیں ہو پائیں گے۔ اپنی تاریخ سیٹ کرنے کا طریقہ یہاں جانیں۔
اگر مسئلہ برقرار رہتا ہے تو آپ کے SD کارڈ میں مسئلہ ہو سکتا ہے۔ توثیق کرنے کیلئے، یقینی بنائیں کہ آپ کے SD کارڈ میں:
  • اسٹوریج کیلئے کافی جگہ دستیاب ہے۔ اگر SD کارڈ میں کافی جگہ دستیاب ہے لیکن آپ اب بھی WhatsApp سے اس پر کوئی فائل ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے ہیں تو ممکن ہے کہ آپ کو اپنے SD کارڈ سے WhatsApp ڈیٹا حذف کرنا پڑے۔
  • 'صرف پڑھیں' کا موڈ آف ہے۔
اگر ان میں سے کسی بھی حل سے مسئلہ حل نہیں ہوتا تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ آپ کا SD کارڈ کرپٹ ہے۔ اس صورت میں، آپ کو اپنا SD کارڈ دوبارہ فارمیٹ کرنے یا نیا SD کارڈ خریدنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔
نوٹ: اپنا SD کارڈ دوبارہ فارمیٹ کرنا SD کارڈ کا سبھی مواد مٹا دے گا۔
اگر تمام مندرج مراحل آزمانے کے بعد بھی آپ کو مسئلہ درپیش ہے تو براہ کرم مندرجہ ذیل کر کے دیکھیں:
  • تصدیق کریں کہ آپ WhatsApp کا تازہ ترین ورژن استعمال کر رہے ہیں یا اگر ضرورت ہو تو اسے اپ ڈیٹ کریں۔ اس مضمون میں WhatsApp کو اپ ڈیٹ کرنے کا طریقہ جانیں۔
  • اگر آپ کا WhatsApp ورژن درست ہے تو اپنا آلہ ری اسٹارٹ کریں۔
  • اگر اپنا آلہ ری اسٹارٹ کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا ہے تو تصدیق کریں کہ اس پر آپریٹنگ سسٹم کا تازہ ترین ورژن موجود ہے یا اگر ضرورت ہو تو اپ ڈیٹ انسٹال کریں۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں