اکاؤنٹ کی سیکیورٹی کی تجاویز
آپ ان مندرجہ ذیل تجاویز پر عمل کر کے اپنے WhatsApp اکاؤنٹ کی بہتر طریقے سے حفاظت کر سکتے ہیں:
- کبھی بھی دوسروں کے ساتھ اپنا رجسٹریشن کوڈ یا دو قدمی توثیق کا PIN شیئر نہ کریں۔
- دو قدمی توثیق فعال کریں اور ای میل پتہ فراہم کریں تاکہ PIN بھول جانے کی صورت میں آپ کے کام آ سکے۔
- آلے کا کوڈ سیٹ کریں۔
- محتاط رہیں کہ کس کو آپ کے فون تک جسمانی طور پر رسائی حاصل ہے۔ اگر کسی کو آپ کے فون تک جسمانی طور پر رسائی حاصل ہے تو وہ آپ کی اجازت کے بغیر آپ کا WhatsApp اکاؤنٹ استعمال کر سکتا ہے۔
ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ یہ مشورہ اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ شیئر کریں تاکہ ان کو WhatsApp اکاؤنٹس کو محفوظ رکھنے میں مدد مل سکے۔
نوٹ: اگر آپ کو دو قدمی توثیق کا PIN یا رجسٹریشن کوڈ ری سیٹ کرنے کی ای میل موصول ہو مگر آپ نے اس کی درخواست نہ کی ہو تو لنک پر کلک نہ کریں۔ ممکن ہے کوئی WhatsApp پر آپ کے فون نمبر تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔

مضامین
- اگر آپ کو لگتا ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ چوری ہوا ہے تو چوری شدہ اکاؤنٹ بحال کرنا مضمون ملاحظہ کریں۔
- WhatsApp پر محفوظ رہنے کے طریقے سے متعلق مزید جانیں۔