‏WhatsApp‏ QR کوڈ اسکین کرنے کا طریقہ

Android
iPhone
آپ WhatsApp میں کسی دوست یا فیملی ممبر کے رابطے کی معلومات شامل کرنے کیلئے WhatsApp‏ QR کوڈ اسکین کر سکتے ہیں۔
‏WhatsApp‏ QR کوڈ اسکین کریں
ذاتی طور پر اسکین کریں
  1. WhatsApp کھولیں > مزید آپشنز
    > سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  2. اپنے نام کے آگے ظاہر ہونے والے QR کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. کوڈ اسکین کریں پر ٹیپ کریں۔
  4. اسکین کرنے کیلئے اپنے آلے کو QR کوڈ کے اوپر پکڑ کر رکھیں۔
  5. شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
WhatsApp میں اپنے کیمرا سے اسکین کریں
  1. WhatsApp کھولیں > کیمرا
    پر ٹیپ کریں۔
  2. اسکین کرنے کیلئے اپنے آلے کو QR کوڈ کے اوپر پکڑ کر رکھیں۔
  3. شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
گیلری سے اسکین کریں
  1. WhatsApp کھولیں > مزید آپشنز
    > سیٹنگز پر ٹیپ کریں۔
  2. اپنے نام کے آگے ظاہر ہونے والے QR کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. کوڈ اسکین کریں پر ٹیپ کریں۔
  4. اسکرین کے نچلے حصے میں گیلری کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  5. اپنی گیلری سے WhatsApp‏ QR کوڈ منتخب کریں یا مزید
    > تصاویر پر ٹیپ کر کے اپنی تصاویر سے انتخاب کریں۔
  6. ٹھیک ہے پر ٹیپ کریں۔
  7. شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
‘نیا رابطہ’ کی اسکرین سے اسکین کریں
  1. WhatsApp کھولیں > نئی چیٹ
    پر ٹیپ کریں۔
  2. نیا رابطہ کے ساتھ موجود QR کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. کوڈ اسکین کریں پر ٹیپ کریں۔
  4. شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
‏WhatsApp کیمرا سے اسکین کریں
  1. WhatsApp کھولیں > کیمرا
    پر ٹیپ کریں۔
  2. اسکین کرنے کیلئے QR کوڈ کے ساتھ موجود تصویر منتخب کریں۔
  3. شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
چیٹ کے اندر اسکین کریں
  1. ‏WhatsApp‏ کھولیں اور انفرادی یا گروپ چیٹ پر جائیں۔
  2. کیمرا کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔
  3. اسکین کرنے کیلئے QR کوڈ کے ساتھ موجود تصویر منتخب کریں۔
  4. شامل کریں پر ٹیپ کریں۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں