متعدد فونز یا فون نمبرز پر ایک ہی WhatsApp اکاؤنٹ استعمال کرنے کے بارے میں
آپ کے WhatsApp اکاؤنٹ کی توثیق صرف ایک رجسٹرڈ فون نمبر کے ساتھ کی جا سکتی ہے۔ اگر آپ کے پاس دو SIM والا فون ہے تو براہ کرم نوٹ کر لیں کہ آپ کو پھر بھی WhatsApp کے ساتھ توثیق کرنے کیلئے ایک ہی نمبر منتخب کرنا ہوگا۔ دو مختلف فون نمبرز کے ساتھ ایک توثیق شدہ WhatsApp اکاؤنٹ استعمال کرنے کا کوئی آپشن نہیں ہے۔
اگر آپ اپنا WhatsApp اکاؤنٹ اکثر مختلف آلات پر سوئچ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو کسی مخصوص موقع پر آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی دوبارہ توثیق کرنے سے بلاک کیا جا سکتا ہے۔ براہ کرم بار بار اپنے اکاؤنٹ کو مختلف آلات اور نمبرز پر سوئچ نہ کریں۔