گروپس سے نکلنے اور انہیں حذف کرنے کا طریقہ

اگر آپ گروپ ایڈمن ہیں تو آپ گروپ کے سب ممبرز کے لیے گروپ کو حذف کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے کہ آپ کسی گروپ کو حذف کر سکیں، آپ کو گروپ کے سب ممبرز کو نکالنا ہوگا اور پھر اس گروپ سے باہر نکلنا ہوگا۔
جب آپ گروپ حذف کریں گے تو یہ آپ کو اب اپنی چیٹس کی فہرست میں دکھائی نہیں دے گا اور پرانی چیٹس آپ کے فون سے مٹا دی جائیں گی۔ دیگر ممبرز کو اب بھی اپنی چیٹس کی فہرست میں وہ گروپ دکھائی دے گا۔ تاہم، کوئی بھی پیغام نہیں بھیج پائے گا۔
گروپ کے ممبرز کو ہٹائيں
  1. ‏WhatsApp‎ گروپ چیٹ کھولیں پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
  2. ممبر کے نام > گروپ سے ہٹائیں > ہٹائیں پر ٹیپ کریں۔
گروپ سے نکلیں
گروپ کے سبھی ممبرز کو ہٹانے کے بعد، آپ کو گروپ سے باہر نکلنا ہوگا۔
  1. ‏WhatsApp‎ گروپ چیٹ کھولیں، پھر گروپ کے نام پر ٹیپ کریں۔
    • متبادل طور پر، چیٹس ٹیب میں گروپ کو دائيں جانب سوائپ کریں۔ پھر مزید پر ٹیپ کریں۔
  2. گروپ سے باہر نکلیں > گروپ سے باہر نکلیں پر ٹیپ کریں۔
گروپ حذف کریں
گروپ سے نکلنے کے بعد، آپ کے پاس اسے حذف کرنے کا آپشن ہوگا۔
  1. ‏WhatsApp‎ گروپ چیٹ کھولیں، پھر گروپ کے