ڈیسک ٹاپ کالنگ کے بارے میں

اگر آپ کے کمپیوٹر میں ایپ انسٹال ہے تو آپ WhatsApp ڈیسک ٹاپ پر اپنے روابط کو مفت وائس اور ویڈیو کالز کر سکتے ہیں۔
ڈیسک ٹاپ کالنگ درج ذیل پر تعاون یافتہ ہے:
  • Windows 10 کے ‏64 بٹ ورژن 1809 اور نئے ورژن
  • macOS 10.13‎ اور نئے ورژن
‎WhatsApp ڈیسک ٹاپ پر کالز کرنے اور موصول کرنے کے لیے آپ کو درجہ ذیل کی ضرورت ہوگی:
  • وائس اور ویڈیو کالز کے لیے آڈیو آؤٹ پٹ کا آلہ اور مائیکرو فون۔
  • ویڈیو کالز کے لیے کیمرا۔
  • WhatsApp کو اپنے کمپیوٹر کے مائیکرو فون اور کیمرا تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دینے کی۔ ‎WhatsApp‎‎ کو کالز کے لیے آپ کے کمپیوٹر کے مائیکرو فون اور ویڈیو کالز کے لیے کیمرا تک رسائی کی ضرورت ہوتی ہے۔
نوٹ: گروپ کالز کی سہولت اس وقت WhatsApp ڈیسک ٹاپ پر تعاون یافتہ نہیں ہے۔
متعلقہ مضامین:
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں