گمشدہ اور چوری شدہ فونز

اگر بدقسمتی سے آپ کا فون گم یا چوری ہو جائے تو ہم یہ یقینی بنانے میں مدد کر سکتے ہیں کہ کوئی اور آپ کا WhatsApp اکاؤنٹ استعمال نہ کر پائے۔
اس صورت میں کیا کرنا چاہیئے
  1. اپنا SIM کارڈ لاک کریں۔ آپ کو جلد از جلد اپنے موبائل فراہم کنندہ کو کال کر کے اپنا SIM کارڈ لاک کروا دینا چاہیئے۔ اس کے بعد اس فون پر اکاؤنٹ کی دوبارہ توثیق کرنا ممکن نہیں رہے گا کیونکہ اکاؤنٹ کی توثیق کرنے کیلئے SMS یا فون کالز موصول کر پانا ضروری ہے۔
  2. اب آپ کے پاس دو آپشنز ہیں:
    • اپنے نئے فون پر WhatsApp فعال کرنے کیلئے اسی نمبر والا نیا SIM کارڈ استعمال کریں۔ یہ چوری شدہ فون پر اپنا اکاؤنٹ غیر فعال کرنے کا تیز ترین طریقہ ہے۔ ‏WhatsApp کو کسی ایک فون نمبر کے ساتھ ایک وقت میں صرف ایک ہی آلے پر فعال کیا جا سکتا ہے۔
    • ای میل کے مضمون میں یہ فقرہ 'گمشدہ/چوری شدہ: براہ کرم میرا اکاؤنٹ غیر فعال کریں' لکھ کر ہمیں ای میل کریں اور اپنا فون نمبر مکمل بین الاقوامی فارمیٹ میں شامل کریں جیسا کہ یہاں بیان کیا گیا ہے۔
نوٹ:
  • اگر آپ ہم سے اکاؤنٹ کی غیر فعالیت کیلئے درخواست کے ساتھ رابطہ نہیں کرتے تو SIM کارڈ لاک اور فون سروس غیر فعال ہونے کے باوجود بھی WhatsApp کو Wi-Fi پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
  • ہم فون تلاش کرنے میں آپ کی مدد نہیں کر سکتے۔ کسی اور آلہ کے ذریعے دور سے WhatsApp غیر فعال کرنا ممکن نہیں ہے۔
  • اگر فون کھونے سے پہلے آپ نے Google Drive،‏ iCloud یا OneDrive کے ذریعے بیک اپ بنایا ہو تو ممکن ہے کہ آپ اپنی پرانی چیٹس بحال کر پائیں۔ پیغامات بحال کرنے کا طریقہ جانیں: Android ‏| iPhone
اکاؤنٹ غیر فعال ہونے کے بعد کیا ہوتا ہے
  • اکاؤنٹ مکمل طور پر حذف نہیں ہوتا۔
  • آپ کے روابط بدستور آپ کی پروفائل دیکھ سکتے ہیں۔
  • آپ کے روابط آپ کو پیغامات بھیج سکتے ہیں جو 30 دن تک زیر التواء حالت میں رہیں گے۔
  • اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کے حذف ہونے سے پہلے اسے دوبارہ فعال کر لیتے ہیں تو آپ کو تمام زیرِ التواء پیغامات اپنے نئے فون پر موصول ہو جائیں گے اور آپ اپنی تمام گروپ چیٹس میں موجود رہیں گے۔
  • اگر آپ 30 دن کے اندر اپنا اکاؤنٹ فعال نہیں کرتے تو یہ مکمل طور پر حذف ہو جائے گا۔
کیا اس سے آپ کے سوال کا جواب مل گیا؟
جی ہاں
نہیں